ہوم » نیوز » عالمی منظر

مکہ مکرمہ : مسجد الحرام کے نزدیک بھگدڑ، 18 معتمرین زخمی

سعودی میڈیا کی اطلاع کے مطابق مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے نزدیک بھگدڑ کے واقعے میں اٹھارہ زائرین زخمی ہو گئے ہیں ۔

  • Agencies
  • Last Updated: Jul 03, 2016 11:37 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مکہ مکرمہ : مسجد الحرام کے نزدیک بھگدڑ، 18 معتمرین زخمی
خانہ کعبہ ۔ فائل فوٹو

مکہ : سعودی میڈیا کی اطلاع کے مطابق مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے نزدیک بھگدڑ کے واقعے میں اٹھارہ زائرین زخمی ہو گئے ہیں ۔  اخبار الریاض کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھگدڑ کا یہ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مسجد الحرام کے نزدیک پیش آیا تھا ۔ اس وقت لیلۃ القدر کی وجہ سے فرزندان توحید کی بڑی تعداد مسجد الحرام اور اس کے آس پاس جمع تھی۔

اخبار نے محکمہ صحت کے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام زخمیوں کی موقع پر مرہم پٹی کردی گئی ، کسی کو بھی اسپتال میں داخل نہیں کرایا گیا ۔ واضح رہے کہ ہر سال دنیا بھر سے مسلمانوں کی بڑی تعداد رمضان المبارک کے دوران عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ پہنچتی ہے۔ خاص طور پر رمضان کے آخری عشرے میں معتمرین کا ایک مجمع رہتا ہے ۔

First published: Jul 03, 2016 11:37 AM IST