உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تیل سے مالا مال کرکک پر اسلامک اسٹیٹ کے حملے میں 35 افراد ہلاک

    علامتی تصویر: تصویر ٹوئٹر

    علامتی تصویر: تصویر ٹوئٹر

    كرکک۔ شمال مشرقی عراق کے شہر كركک پر دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے حملے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      بغداد۔  اسلامک اسٹیٹ نے کل موصل پر عراقی فوج کے حملے کا بدلہ لینے کے لئے عراق کے شہر کرکک پر حملہ کیا ۔ اس حملے  کے بعد ہوئے تصادم میں 35 افراد مارے گئے جس میں چار ایرانی ٹیکنیشنز بھی شامل ہیں۔ ایرانی ٹیکنیشینز کرکک کے بجلی مرکز میں کام کرتے تھے۔ یہ اطلاع اسپتال کے ذرائع نے دی ہے۔


      اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں نے پولس اسٹیشن اور کئی دیگر ایسی عمارتوں پر حملہ کیا جو کردش پیشمرگا کے زیر استعمال ہے۔ گزشتہ روز کے مقابلوں میں مارے جانے والے 35 افراد میں اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں اور چار خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔ اس درمیان آج شہر میں دوسرے دن بھی کرفیو جاری رہا۔

      First published: