உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    18 سال کی عمر میں نوجوان نے کی تھی 71 سال کی خاتون سے شادی، 6 سال پورے ہونے پر منایا جشن!

    18 سال کی عمر میں نوجوان نے کی تھی 71 سال کی خاتون سے شادی

    18 سال کی عمر میں نوجوان نے کی تھی 71 سال کی خاتون سے شادی

    امریکہ کے ٹینیسی (Tennessee) میں رہنے والے 18 سال کے گیری ہارڈوک (Gary Hardwick) اور71 سال کی ایلمیڈا (Almeda) نے سال 2015 میں شادی کی تھی۔ دونوں کی ملاقات ایلمیڈا کے بیٹے کے آخری رسوم کے موقع پر ہوئی تھی اور اس کے کچھ ہی ہفتے بعد دونوں نے شادی (young boy old woman marriage) کرلی تھی۔ اس دوران گیری کا بریک اپ ایک 76 سال کی خاتون سے ہوا تھا۔

    • Share this:
      کہتے ہیں کہ پیار اندھا ہوتا ہے۔ وہ نہ رنگ روپ دیکھتا ہے اور نہ ہی عمر۔ جو پیار میں ہوتے ہیں وہ ایک دوسرے کے روح سے محبت کرتے ہیں نہ کہ ان کے باہری دکھاوے سے۔ اس بات کو سچ کردیا ہے ایک جوڑے نے، جن کی عمر میں 53 سال (Couple 53 years age gap) کا فرق ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ جن لوگوں نے سوچا تھا کہ وہ صرف پیسوں کے سبب ساتھ آئے ہیں تو جوڑے نے ان لوگوں کو غلط ثابت کردیا ہے کیونکہ حال ہی میں انہوں نے خوب دھوم دھام سے اپنی شادی کی سالگرہ منائی ہے۔

      امریکہ (USA) کے ٹینیسی (Tennessee) میں رہنے والے 18 سال کے گیری ہارڈ وک (Gary Hardwick) اور 71 سال کی ایلمیڈا (Almeda) نے سال 2015 میں شادی کی تھی۔ دونوں کی ملاقات ایلمیڈا کے بیٹے کے آخری رسوم کے موقع پر ہوئی تھی اور اس کے کچھ ہی ہفتے بعد دونوں نے (young boy old woman marriage) شادی کرلی تھی۔ اس دوران گیری کا بریک اپ ایک 76 سال کی خاتون کے ساتھ ہوا تھا۔ جب گیری اور ایلمیڈا شادی کے بندھن میں بندھ رہے تھے، تب لوگوں نے ان کی بہت تنقید کی تھی۔ لوگوں نے دونوں سے کہا تھا کہ وہ دادی - پوتے کی عمر کے ہیں، مگر انہوں نے لوگوں کی تنقید پر دھیان ہی نہیں دیا۔ اب شادی کے 6 سال بعد دونوں اپنی سالگرہ کو دھوم دھام سے منا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

       






      View this post on Instagram





       

      A post shared by Gary & Almeda (@garyandalmeda)





      آپ کو بتادیں کہ گیری اور ایلمیڈا اب سوشل میڈیا پر بھی کافی پاپولر ہوگئے ہیں۔ انسٹا گرام اور ٹک ٹاک کے علاوہ ایڈلٹ سبسکرپشن سائٹ اونلی فینس پر بھی ان کا اکاونٹ ہے، جہاں وہ ایڈلٹ کنٹنٹ بھی پوسٹ کرتے ہیں۔ 5 دن پہلے انسٹا گرام پر گیری نے اپنے اکاونٹ پر شادی کے وقت کی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس کے ساتھ انہوں نے کافی لمبا پیغام لکھا تھا۔ گیری نے لکھا کہ انہوں نے اپنی زندگی کا سب سے خاص فیصلہ ایلمیڈا سے شادی کر کے لیا ہے۔ انہوں نے لکھا- ’آپ مجھے دنیا کا سب سے خوش نصیب انسان بناتی ہیں اور مجھے اس بات کا فخر ہے کہ آپ میرے ساتھ میری زندگی کا حصہ ہیں۔ آپ میری زندگی ہیں اور آپ نے میرے ہر خواب کو پورا کردیا‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: