جنوبی امریکی ملک گیانا میں لڑکیوں کے ایک بورڈنگ اسکول کے ہاسٹل میں اتوار کی رات (مقامی وقت) آگ لگنے سے کم از کم 19 بچوں کی موت ہوگئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا نے یہ معلومات دی ہے۔ پہلے میڈیارپورٹ میں 20 لوگوں کے مارے جانے کی خبر سامنے آئی تھی۔
نیشنل فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے گیانا کے مہدیہ سیکنڈری اسکول میں آگ لگنے سے 20 افراد کے ہلاک ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ بڑے پیمانے پر آگ نے ملک میں ہلچل مچا دی ہے۔ اس حادثے میں کم از کم نو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ ایک متاثرہ شخص کو بچا لیا گیا، لیکن وہ وینٹی لیٹر پر ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، مرنے والوں میں 18 لڑکیاں اور ایک بچہ شامل ہے جو کیئر ٹیکر کا بیٹا تھا۔ گیانا کے صدر عرفان علی نے اس واقعہ کو انتہائی غمزدہ ،درناک اور بھیانک قرار دیا ہے۔ مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملک کے دارالحوکمت جارج ٹاون سے تقریباً 200 میل دور مہدیہ کے پہاڑی علاقے میں بسے شہر کے ہائی اسکول میں اتوار کو رات 11:30 بجے کے بعد آگ لگ گئی۔
گیانا کی حکومت نے مقامی آبادی کی مدد کے لیے طبی عملے، آلات اور طیاروں کے ساتھ ایک مکمل طبی ہنگامی ایکشن پلان تیار کیا۔ حکام نے بتایا کہ شدید زخمیوں کو ہوائی جہاز سے کچھ ہی گھنٹوں کے اندر جارج ٹاؤن پہنچا دیا گیا۔ جبکہ دیگر کو مہدیہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں انہیں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔