ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی قیادت والے اتحاد کے ہوائی حملے میں یمن میں 19 افراد ہلاک

مغربی یمن میں ایک گھر پر سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد کے ہوائی حملے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 22, 2016 01:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سعودی قیادت والے اتحاد کے ہوائی حملے میں یمن میں 19 افراد ہلاک
فائل فوٹو

صنعا۔ مغربی یمن میں ایک گھر پر سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد کے ہوائی حملے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی لوگوں،ڈاکٹروں اور ایک افسر نے آج یہ معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ عرب اتحاد کے لڑاکا جیٹ طیاروں نےبحر احمر بندرگاہی شہر حدیدہ میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے لیڈروں کے قبضہ والے صدارتی محل پر کل میزائل داغے۔


حدیدہ صوبے کے ڈپٹی گورنر ہاشم اعجازي کے مطابق اس حملے میں محل کے نزدیک واقع مزدوروں کی آبادی والا ایک گھر نشانہ بنا جس میں 19 افراد مارے گئے اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ راحت کار اب بھی متاثرین کو ملبے سے نکال رہے ہیں۔

حوتي لیڈر الاحمد نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ وہ اس حملے میں بچ گئےہیں۔ خیال رہے کہ صنعا پر قبضے کے بعد حوثیوں سے لڑائی کے لئے سعودی عرب کی قیادت میں گذشتہ برس کے شروع میں اتحادی افواج کا قیام عمل میں آیا تھا۔


First published: Sep 22, 2016 01:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading