ہوم » نیوز » عالمی منظر

شام میں بم دھماکہ میں کم سے کم 19افراد ہلاک

بیروت۔ شام میں ترکی کی سرحد سے ملحق باغیوں کے قبضے والے اعجاز شہر میں آج ہوئے بم دھماکے میں کم سے کم انیس افراد مارے گئے اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے۔

  • Share this:
شام میں بم دھماکہ میں کم سے کم 19افراد ہلاک
علامتی تصویر: رائٹرز

بیروت۔  شام میں ترکی کی سرحد سے ملحق باغیوں کے قبضے والے اعجاز شہر میں آج ہوئے بم دھماکے میں کم سے کم انیس افراد مارے گئے اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع مقامی لوگوں اور باغی گروپ نے دی ہے۔ سیرئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ اس حملے میں کم سے کم انیس لوگ مار ے گئے جن میں بیشتر مقامی شہری ہیں۔ یہ حملہ شام کے شمالی شہر اعجاز میں ایک عدالت کے باہر ہوا ۔ برطانیہ سے سرگرم ایک گرو پ نے بتایا کہ اس حملے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری طرف ایک مقامی باشندہ اور حلب میڈیا سینٹر نے بتایا کہ اس حملے میں کم از کم بیس افراد مارے گئے ہیں اور یہ حملہ غالباً کار بم دھماکے سے کیا گیا۔

First published: Jan 07, 2017 08:27 PM IST