ہوم » نیوز » عالمی منظر

بیلجئم میں 19 سالہ مسلم لڑکی پر شرپسندوں کا حملہ ، حجاب نوچ کر پھینک دیا ، تیز دھار آلہ سے بھی کیا وار

بیلجئم میں مسلم لڑکی پر حملہ کرنے کا ایک تازہ واقعہ پیش آیا ہے ، جس کی وجہ سے وہاں کی مسلم کمیونٹی کے درمیان خوف و ہراس کا ماحول پایا جارہا ہے۔

  • Share this:
بیلجئم میں 19 سالہ مسلم لڑکی پر شرپسندوں کا حملہ ، حجاب نوچ کر پھینک دیا ، تیز دھار آلہ سے بھی کیا وار
علامتی تصویر

بیلجئم میں مسلم لڑکی پر حملہ کرنے کا ایک تازہ واقعہ پیش آیا ہے ، جس کی وجہ سے وہاں کی مسلم کمیونٹی کے درمیان خوف و ہراس کا ماحول پایا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک 19 سالہ لڑکی گھر جانے کے لیے پیدل جارہی تھی کہ گھات لگائے کچھ شرپسندوں نے اس کو گھیرلیا اور حملہ کرکے حجاب نوچ کر پھینک دیا ۔ یہی نہیں ایک حملہ آور نے لڑکی کو لات مار کر زمین پر بھی گرا دیا اور پھر اس پر تیز دھار آلہ سے حملہ کردیا ، جس میں وہ زخمی ہوگئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بیلجئم کی راجدھانی برسلز کے نزدیکی علاقہ اینڈرلز میں پیش آیا ۔ رپورٹس کے مطابق لڑکی نے جب اپنی جان بچا کر بھاگنے کی کوشش کی تو حملہ آور نے اس کا تعاقب کیا اور پھر اس کی قمیص پھاڑ دی ۔ تاہم جب لڑکی نے شور مچایا تو حملہ آور مغلظات بکتے ہوئے فرار ہوگئے۔ حملہ آوروں نے اسلام مخالف بتاتیں بھی کہیں۔

First published: Jul 06, 2018 12:28 PM IST