اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Expo 2020 Dubai: ایکسپو 2020 میں دبئی پویلین کا 1ستمبر سے ہوگا دوبارہ آغاز، جانیے داخلہ ٹکٹ کی قیمت اور اوقات کار

    تصویر: tweeter The Emirates Society

    تصویر: tweeter The Emirates Society

    Expo 2020 Dubai: ٹیرا کے تحت سیاحوں کو اس طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی کہ وہ خود کو گہرے سمندر اور جنگل میں محسوس کریں اور وہاں کے ماحول سے لطف اندوز ہوسکے، جو کہ مکمل طور پر محفوظ رہے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiadubaidubaidubai
    • Share this:
      Expo 2020 Dubai: ایکسپو 2020 کا دبئی میں 1 اکتوبر کو دوبارہ آغاز ہونے جارہا ہے۔ ایکسپو سٹی دبئی کے افتتاح سے پہلے سیاح 1 ستمبر سے اس کے دو مقبول ترین پویلین کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ جس میں پہلا الف دی موبلٹی پویلین (Alif – The Mobility Pavilion and Terra) اور دوسرا ٹیرا دی سسٹین ایبلٹی پویلین (Terra – The Sustainability Pavilion) شامل ہے۔ جہاں جمعرات سے سیاحوں کی آمد شروع ہو جائے گی۔

      ٹکٹوں کی قیمت 50 درہم فی شخص فی پویلین ہے اور یہ شہر کی ویب سائٹ اور ایکسپو سٹی دبئی کے چار باکس آفسز پر دستیاب ہیں۔ یہاں گارڈن ان دی اسکائی (Garden in the Sky) نامی ایک گھومتا ہوا مشاہداتی ٹاور ہے، جو زائرین کو ایکسپو سائٹ سے 55 میٹر اوپر کا نظارہ کراتا ہے اور 360 ڈگری کے نظارے پیش کرتا ہے، وہ بھی 1 ستمبر کو کھلے گا۔ ہر ٹکٹ کی قیمت 30 درہم ہے۔ 12 سال اور اس سے کم عمر کے بچوں اور معذورین کے لیے مفت رہے گا۔

      اس کے اوقات کار کیا ہیں؟

      الف اور ٹیرا روزانہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ گارڈن ان دی اسکائی کا تجربہ دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کیا جا سکتا ہے۔ یہ 16 ستمبر سے صبح 10 بجے سے شام 6 بجے کھلا رہے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Pakistan Floods:پاکستان میں سیلاب نے لی اب تک 937 افراد کی جان،قومی ایمرجنسی کا اعلان

      ٹیرا کے تحت سیاحوں کو اس طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی کہ وہ خود کو گہرے سمندر اور جنگل میں محسوس کریں اور وہاں کے ماحول سے لطف اندوز ہوسکے، جو کہ مکمل طور پر محفوظ رہے گا۔ جب کہ الف کے تحت سیاحوں کو معلوم کرایا جائے گا کہ کس طرح نقل و حرکت نے پوری تاریخ میں انسانی ترقی کو آگے بڑھایا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Ukraine War:زاپوریزیا پلانٹ پر روسی حملوں کے بعد ایٹمی حادثے کی دہلیز پر کھڑا یوروپ، قبضہ چھوڑنے کو تیار نہیں روس

      اس سال کے آخر میں مواقع پویلین ایکسپو 2020 دبئی میوزیم بن جائے گا۔ یہ ایک نیا اضافہ ہے جو کہ ورلڈ ایکسپو کی تاریخ اور اثرات کو اجاگر کرے گا۔ اسی کے تحت ایکسپو 2020 دبئی کی کامیابی کا جشن منایا جائے گا۔ اس میں ایکسپو سٹی دبئی ایکسپو سے تعمیر شدہ انفراسٹرکچر کا 80 فیصد برقرار رکھے گا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: