உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہاسٹل میں آگ لگنے سے دو ہندستانی لڑکیوں کی موت

    نئی دہلی۔ روس کے ایک میڈیکل اکیڈمی میں زیر تعلیم دو ہندستانی لڑکیوں کی آگ میں جھلس كر موت ہو گئی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ روس کے ایک میڈیکل اکیڈمی میں زیر تعلیم دو ہندستانی لڑکیوں کی آگ میں جھلس كر موت ہو گئی ہے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج یہاں ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں لڑکیاں مہاراشٹر سے تعلق رکھتی تھیں اور وہ مغربی روس کے سمولینك میڈیکل اکیڈمی میں زیر تعلیم تھیں۔

      محترمہ سوراج نے ٹویٹ کر کے کہا، "ہم نے دو ہندستانیوں لڑکیوں کو کھو دیا۔ یہ دونوں لڑکیاں مہاراشٹر کی رہنے والی تھیں اور دونوں سمولنك میڈیکل اکیڈمی میں پڑھتی تھیں۔ ایک آگ حادثے میں دونوں لڑکیوں کی موت ہو گئی. اس حادثے میں کچھ طالب علم زخمی بھی ہوئے ہیں جو خطرے سے باہر ہیں۔

      روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق اتوار کو صبح میڈكل اکیڈمی کے هاسٹل کے چوتھے فلور پر آگ لگ گئی جس میں دو ہندستانی طالبات کی جھلس كر موت ہو گئی۔ وزیر خارجہ نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں لڑکیوں کی لاشوں کو ممبئی لایا جائے گا۔

      First published: