ہوم » نیوز » عالمی منظر

بغداد میں امریکی سفارت خانہ کے پاس میزائل حملہ ، سڑکیں بند ، سفارت خانہ کو خالی کرایا گیا

خبروں کے مطابق اس حملہ کے بعد امریکی سفارت خانہ کے پاس کی سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے ۔

  • Share this:
بغداد میں امریکی سفارت خانہ کے پاس میزائل حملہ ، سڑکیں بند ، سفارت خانہ کو خالی کرایا گیا
علامتی تصویر

امریکہ اور ایران کے درمیان حالات مزید کشیدہ ہوتے جارہے ہیں ۔ ہفتہ کی رات کو بغداد میں امریکی سفارت خانہ کے پاس دو میزائلیں داغی گئیں ۔ حالانکہ یہ حملہ کس نے کیا ہے ، اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔   خبروں کے مطابق اس حملہ کے بعد امریکی سفارت خانہ کے پاس کی سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ امریکی سفارت خانہ کے نزدیک اور البلد ائیر فورس بیس کو نشانہ بناکر کیا گیا ۔


خیال رہے کہ امریکہ کے حملہ میں ایک دن پہلے ہی ایران کے سینئر فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئے تھے ۔ اس کے بعد ایران نے وارننگ دی تھی کہ امریکہ کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی اور ہم اس حملہ کا بدلہ لیں گے ۔





روس کی نیوز ایجنسی اسپوتنک کی ایک خبر کے مطابق اس حملے میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔ امریکی سفارت خانہ کو خالی کرلیا گیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد سے ہی امریکہ اور ایران کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور اس حملہ کے بعد حالات مزید دھماکہ خیز ہوسکتے ہیں ۔
First published: Jan 04, 2020 11:38 PM IST