Pakistan:نماز جمعہ کے دوران بجلی چلی جانے کو لے کر مصلیوں میں ہوئی خونیں جھڑپ،2کی موت11زخمی
پاکستان میں مسجد میں ہوئی فائرنگ۔
تفصیلات کے مطابق، ضلع لکی مروت کے اسحق خیل علاقے کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے بعد نمازیوں کے ایک گروپ کے درمیان اپنے علاقے میں بجلی گُل ہوجانے پر تیکھی بحث ہوئی۔
اسلام آباد: افغانستان کی سرحد سے متصل پاکستان کے شمال مغربی قبائلی اضلاع کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بجلی چلی جانے کے معاملے پر نمازیوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ یہ جھگڑا اتنا بڑھا کہ دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ اس خونین جھڑپ اور فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق، ضلع لکی مروت کے اسحق خیل علاقے کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے بعد نمازیوں کے ایک گروپ کے درمیان اپنے علاقے میں بجلی گُل ہوجانے پر تیکھی بحث ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ تنازعہ جلد ہی پرتشدد شکل اختیار کر گیا اور کچھ نمازیوں نے فائرنگ کر دی جس سے دو افراد ہلاک اور چھ سالہ بچے سمیت 11 دیگر زخمی ہو گئے۔
بتادیں کہ پاکستان میں سیاسی بحران کے درمیان زبردست معاشی بحران پیدا ہوگیا ہے۔ بجلی کی سپلائی پہلے سے ہی کم ہورہی تھی ایسے میں معاشی بحران کی وجہ سے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی ہے، حکومت نے عوام سے بجلی کا کم استعمال کرنے کو کہا ہے تو وہیں، بجلی کم استعمال ہو اس کے لئے کئی صوبوں میں رات آٹھ بجے ہی دکانیں اور شاپنگ مالس بندکردینے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔