عراق میں کار بم دھماکہ ، 20 افراد ہلاک ، 80 دیگر زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھیڑبھاڑ والی دو سڑکوں پر آج علی الصبح دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 80 دیگر زخمی ہوگئے۔

May 30, 2017 08:34 PM IST | Updated on: May 30, 2017 08:34 PM IST
عراق میں کار بم دھماکہ ، 20 افراد ہلاک ، 80 دیگر زخمی

photo : cnn news

بغداد : عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھیڑبھاڑ والی دو سڑکوں پر آج علی الصبح دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 80 دیگر زخمی ہوگئے۔ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔  پہلا دھماکہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کرادہ کے علاقے میں ایک معروف آئس کریم پارلر میں ہوا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ اس حملہ میں 13 سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریباً 30 دیگر زخمی ہوگئے۔ اس حملہ کی ذمہ داری آئی ایس نے لی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئس کریم پارلر کو ایک خودکش حملہ آور نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ضلع کرادہ میں زیادہ تر شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے مسلمان آباد ہیں اور اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 30سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے۔  چند گھنٹے بعد اس دھماکے کے مقام سے چند کلومیٹر دور واقع شہدا پل پر ایک اور کار بم پھٹا جس میں سات افراد ہلاک اور 38 دیگر زخمی ہوئے۔ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں حملوں کا ہدف شیعہ مسلمان تھے۔

خیال رہے کہ گذشتہ رمضان میں کرادہ کے ہی ایک مصروف علاقے میں سڑک پر رکھا ہوا بم پھٹا تھا اور ساتھ ہی کار بم دھماکہ ہوا تھا، جس میں 324 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ دھماکے کے وقت وہاں لوگ عید کے سلسلے میں شاپنگ کر رہے تھے اور تحائف کی خریداری کر رہے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری آئی ایس نے لی تھی۔

Loading...

Loading...