ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں 2 دہشت گردانہ حملوں میں 20 سیکورٹی اہلکار ہلاک، عمران خان نے مانگی رپورٹ

شمالی وزیرستان کبھی دہشت گردوں کا گڑھ ہوا کرتا تھا لیکن سلامتی دستوں نے کئی مہم میں زیادہ تر دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ بچے ہوئے دہشت گرد افغانستان بھاگ گئے اور اب واپس آ کر حملے شروع کئے ہیں۔ اس علاقہ میں فوج نے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے مہم چھیڑ رکھی ہے۔

  • Share this:
پاکستان میں 2 دہشت گردانہ حملوں میں 20 سیکورٹی اہلکار ہلاک، عمران خان نے مانگی رپورٹ
اس علاقہ میں فوج نے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے مہم چھیڑ رکھی ہے۔

اسلام آباد۔ پاکستان کے مغربی حصے میں دو الگ دہشت گردانہ حملوں میں کم از کم 20 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔پاکستان کے روزنامہ ’ایکسپریس ٹربیون‘ نے جمعرات کی شب ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق پہلا حملہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں جبکہ دوسرا حملہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ہوا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ایک آئی ای ڈی پھٹا ، جس میں ایک افسر سمیت 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

جبکہ عسکریت پسندوں نے بلوچستان کے قصبے اوراومارہ میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے قافلے پر حملہ کیا جس میں 14 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔


پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے اور فوجی سربراہ جنرل باجوا سے حملوں کے بارے میں رپورٹ مانگی ہے۔


شمالی وزیرستان کبھی دہشت گردوں کا گڑھ ہوا کرتا تھا لیکن سلامتی دستوں نے کئی مہم میں زیادہ تر دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ بچے ہوئے دہشت گرد افغانستان بھاگ گئے اور اب واپس آ کر حملے شروع کئے ہیں۔ اس علاقہ میں فوج نے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے مہم چھیڑ رکھی ہے۔

پانچ مہینے میں یہ چوتھا حملہ

پچھلے پانچ مہینوں میں پاکستانی فوجیوں کے قافلے پر یہ چوتھا حملہ ہے۔ اب تک کل ملا کر ان حملوں میں 50 سے زیادہ فوجی مارے جا چکے ہیں۔ گوادر کا حملہ تو حکومت اور فوج کے لئے تشویش کا بڑا سبب ہے۔ کیونکہ، یہاں پاکستان اور چین مل کر پورٹ بنا رہے ہیں۔ یہ علاقہ بلوچستان اور شمالی وزیرستان کی سرحد پر ہے۔

عمران خان نے رپورٹ مانگی
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے فوجی سربراہ جنرل باجوا سے فون پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے ان سے واقعہ کی تفصیل لی۔ فوجیوں کی دو کمپنیاں جائے حادثہ پر روانہ کی گئی ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 16, 2020 09:46 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading