உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چائلڈ کیئر سینٹر پر اندھا دھند فائرنگ، چیخ و پکار کے سے دہل اٹھا تھائی لینڈ:  30 سے زیادہ لوگوں کی موت

    Youtube Video

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی چائلڈ کیئر سینٹر پر شدید فائرنگ ہوئی ہے، جس میں 30 سے ​​زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس خوفناک فائرنگ میں جان کی بازی ہارنے والوں میں بچے اور بڑے دونوں شامل ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • INTER | ThailandThailandThailand
    • Share this:
      تھائی لینڈ میں جمعرات کو اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک چائلڈ کیئر سینٹر پر اندھا دھند فائرنگ شروع ہو گئی اور چاروں طرف چیخ و پکار مچ گئی۔ تھائی لینڈ کے شمال مشرقی صوبے میں ایک ماس شوٹنگ میں 30 سے ​​زائد افراد ہلاک ہو گئے، جن میں زیادہ تر بچے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے پولیس ترجمان کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

      پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی چائلڈ کیئر سینٹر پر شدید فائرنگ ہوئی ہے، جس میں 30 سے ​​زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس خوفناک فائرنگ میں جان کی بازی ہارنے والوں میں بچے اور بڑے دونوں شامل ہیں۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ بندوق بردار سابق پولیس افسر ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔

      امریکہ میں 4 ہندوستانیوں کے اغوا سے مچا ہنگامہ! والدین کے ساتھ 8 ماہ کی بچی بھی اغوا

      پاکستان میں سیلاب کے بعد اب ملیریا۔ڈٰینگو کا قہر، مریضوص سے اسپتال بھرے، حالات بدتر

      حکومتی ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے تمام ایجنسیوں کو الرٹ کر دیا ہے کہ وہ فوری کارروائی کریں اور مجرم کو پکڑیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس قسم کی بڑے پیمانے پر شوٹنگ تھائی لینڈ میں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔ لیکن سال 2020 میں پراپرٹی ڈیل سے ناراض ایک فوجی نے فائرنگ کر دی تھی جس میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور 57 افراد زخمی ہو گئے تھے۔


      Published by:Sana Naeem
      First published: