ہوم » نیوز » عالمی منظر

حلب سے 48 گھنٹہ کے دوران 20 ہزار لوگوں نے نقل مکانی کی: ریڈکراس

جنیوا۔ شام میں باغیوں کے قبضہ والے مشرقی حلب میں پچھلے 48 گھنٹہ کے دوران ہوئے حملوں کی وجہ سے تقریباً 20 ہزار لوگ اپنی جان بچانے کے لئے اپنے گھر بار چھوڑ کر جا چکے ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 30, 2016 06:52 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حلب سے 48 گھنٹہ کے دوران 20 ہزار لوگوں نے نقل مکانی کی: ریڈکراس
تصویر: الجزیرہ ڈاٹ کام

جنیوا۔ شام میں باغیوں کے قبضہ والے مشرقی حلب میں پچھلے 48 گھنٹہ کے دوران ہوئے حملوں کی وجہ سے تقریباً 20 ہزار لوگ اپنی جان بچانے کے لئے اپنے گھر بار چھوڑ کر جا چکے ہیں ۔ بین الاقوامی ریڈکراس کمیٹی نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہریوں کو لڑائی والے علاقوں سے نکلنے دینا چاہئے ۔ کمیٹی کے مطابق جولائی سے 15 نومبر تک 40 ہزار سے زیادہ افراد حلب کے جنگ زدہ علاقوں سے ہجرت کرچکے ہیں ۔ ریڈکراس کے مطابق پچھلے 5 ماہ کے دوران ہزار لوگ خانما برباد ہوچکے ہیں۔ امدادی ایجنسی نے کل کہا ہے کہ وہ  بیمار اور زخمی افراد کو جنگ زدہ علاقوں سے باہر نکالنے کا بندوبست کرنے کو تیار ہے او ر اپیل کی ہے کہ عام شہریوں کو محصور مشرقی علاقہ سے بحفاظت باہر نکلنے کا راستہ فراہم کیا جائے۔


ریڈکراس نے ایک مرتبہ پھر مشرقی حلب تک رسائی کے لئے درخواست کی جہاں وہ اپریل کے بعد سے اب تک غذا ، دوائیاں اور دیگر راحت کا سامان نہیں پہنچا جاسکا ہے۔ شام اور اس کے اتحادی باغیوں کو حلب سے نکالنے کے لئے زبردست طریقہ سے لڑرہے ہیں ۔ ایک سینئر افسر نے کہا کہ سرکاری فورسز نے شہر میں کئی سال کے بعد اتنی بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ شام میں ریڈکراس کی سربراہ میرین گیسر نے کہا ’’جنگ تو ختم ہوئی نظر نہیں آرہی ہے بلکہ اور علاقوں میں پھیل رہی ہے۔ ایسے میں مزید ہزاروں لوگوں کو اپنی بقا کے لئے جدوجہد کرنی پڑرہی ہے۔ انہیں کھانا پانی تک ملنا مشکل ہورہا ہے۔ وہ ان دنوں حال ہی میں بے گھر ہوئے لوگوں کی نگرانی کررہی ہیں جنہوں نے سرکاری کنٹرول والے مغربی حلب میں پناہ لی ہے۔


انہوں نے کہا ’’ ان کی ضروریات بہت زیادہ ہیں جس طرح وہاں لڑائی چل رہی ہے اور جس طرح کے خطرات ہیں اس سے سامان پہنچانا اور مرمت کا کام کرنا بے حد دشوار ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریڈکراس اور شامی عرب بلال احمر پانی کی فراہمی کے لئے کنویں کھودنے میں مدد کررہے ہیں۔ مغربی حلب میں لڑائی والے علاقوں سے 40 ہزار افراد جان بچاکر بھاگ گئے ہیں۔ اس طرح شام کے جنگ سے قبل کے سب سے بڑے شہر سے اگست سے اب تک خانما برباد ہونے والوں کی تعداد 60 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

First published: Nov 30, 2016 06:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading