உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فیفا ورلڈ 2018 : روس کو 3 ۔ 0 سے شکست دیکر یورا گوئے ٹاپ پر

    یوراگوئےکی ٹیم ۔

    یوراگوئےکی ٹیم ۔

    میزبان روس کی، فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں زبردست مہم کو دو بار کے سابق چمپئن یوراگوے نے 3۔0 کی شاندار جیت کے ساتھ روک کر گروپ اے میں سر فہرست مقام حاصل کرلیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      سمارا : میزبان روس کی، فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں زبردست مہم کو دو بار کے سابق چمپئن یوراگوے نے 3۔0 کی شاندار جیت کے ساتھ روک کر گروپ اے میں سر فہرست مقام حاصل کرلیا۔عالمی کپ میں سب سے نچلی رینکنگ کی ٹیم روس اور یوراگوے پہلے ہی دو دو میچ جیت کر ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوچکی تھیں اور اس مقابلے سے گروپ کے فاتح کا فیصلہ ہونا باقی تھا جس میں یوراگوے نے بازی مار لی۔
      روس نے اپنے پہلے میچ میں سعودی عرب کو 5۔0 سے اور دوسرے میچ میں مصر کو 3۔1 سے شکست دی تھی جبکہ یوراگوے نے مصر اور سعودی عرب کے خلاف اپنے دونوں میچ 1۔0 کے فرق سے جیتے تھے۔یورا گوے نے میچ میں غضب کا ڈیفنس دکھایا اور دو گول کرکے اپنی مہم کو رفتار دی۔ یورا گوے کو روس کے خودکش گول کرنے سے ایک گول ملا۔ روس نے دوسرے ہاف میں توقع سے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا ، لیکن اسے گول کرنے میں کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔
      یورا گوے کے مضبوط ڈیفنس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پہلے دو میچوں میں آٹھ گول کرنے والی روسی ٹیم اس مقابلے میں ایک بھی گول نہیں کرسکی اور وہ خود ایک خودکش گول کر بیٹھی۔یورا گوے کے اسٹار فارورڈ لوئس سواریز نے 10 ویں منٹ میں فری کک پر یورا گوے کا کھاتہ کھولا جبکہ ڈینس چیریشیف نے 23 ویں منٹ میں خودکش گول کرکے یورا گوے کو ہی مضبوط کردیا۔ ایڈنسن کوانی نے 90 ویں منٹ میں تیسرا گول کرکے یورا گوے کو شاندار جیت دلادی۔ سواریز کو مین آف دی میچ اعلان کیا گیا۔
      First published: