فیفا ورلڈ کپ 2018 : لیونل میسی نے پنالٹی گنوائی ، آئس لینڈ نے ارجنٹینا کو ڈرا پر روکا
فیفا ورلڈ کپ ۔
ارجنٹینا کے سپر اسٹرائیکر اور کپتان لیونل میسی حیرت انگیز طور پر پنالٹی سے چوک گئے اور ان کی ٹیم ارجنٹینا کو فٹ بال ورلڈ کپ کے اپنے گروپ ڈی مقابلے میں ہفتہ کو آئس لینڈ سے 1-1 سے ڈراکا سامنا کرنا پڑا۔
ماسکو: ارجنٹینا کے سپر اسٹرائیکر اور کپتان لیونل میسی حیرت انگیز طور پر پنالٹی سے چوک گئے اور ان کی ٹیم ارجنٹینا کو فٹ بال ورلڈ کپ کے اپنے گروپ ڈی مقابلے میں ہفتہ کو آئس لینڈ سے 1-1 سے ڈراکا سامنا کرنا پڑا۔ دفاعی رنر اپ اور دنیا کی پانچویں نمبر کی ٹیم ارجنٹینا کا سامنا پہلی مرتبہ کوالیفائی کرنے والی آئس لینڈ سے تھا اور 22 ویں رینکنگ کی ٹیم آئس لینڈ نے ارجنٹینا کو ڈرا پر روک کر بڑا الٹ پھیر کر دیا۔
سرجیو ایگویرو نے 19 ویں منٹ میں باکس کے اندر 12 میٹر سے بہترین گول کرکے ارجنٹینا کو آگے کردیا ، لیکن ٹیم کی یہ خوشی زیادہ دیر نہیں ٹک سکی اور آئس لینڈ نے چار منٹ بعد ہی برابری حاصل کر کے ارجنٹینا کو چونکا دیا۔ الفریڈ فنبوگاسن نے نزدیک سے آئس لینڈ کے لئے اس ورلڈ کپ کا پہلا گول داغا۔
ماسکو کے اسپارٹک اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کے ڈرا کے بعد ارجنٹینا کے حامی کافی مایوس نظر آئے جبکہ چھوٹے سے ملک آئس لینڈ کے لئے یہ ڈرا جیتنے جیسا رہا۔ سال 1978 اور 1986 میں چیمپئن رہے ارجنٹینا کو اپنے گروپ میں نائیجیریا اور کروشیا سے کھیلنا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔