زیورخ: پانچ بار کے عالمی چمپئن برازیل کے لئے عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ دنیا میں فٹ بال کا سب سے جنونی ملک ہے لیکن ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ برازیل اب فٹ بال کے لیے جنونی ملک نہیں رہا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق اس نے برازیل کے جتنے لوگوں کا انٹرویو کیا ان میں صرف 60 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ فٹ بال میں دلچسپی رکھتے ہیں۔حیرت کی بات یہ اعداد و شمار میں متحدہ عرب امارات کو 80 فیصد کے ساتھ سب سے اوپر جگہ دی گئی جبکہ تھائی لینڈ 78 فیصد کے ساتھ دوسرے اور چلی، پرتگال اور ترکی تینوں 75 فیصد کے ساتھ مشترکہ تیسرے مقام پر ہیں۔برازیل کو اس رپورٹ میں 13 واں مقام حاصل ہوا ہے۔
عالمی سروے کمپنی نیلسن اسپورٹس نے یہ اعداد و شمار اخذ کئے ہیں ۔ نیلسن نے 30 ممالک کو ان کی آبادی کے فیصد کے حساب سے درجہ بندی دی ہے جنہوں نے خود کو فٹ بال میں دلچسپی رکھنے والا بتایا ہے۔
برازیل کا ہندسہ 2013 میں 72 فیصد تھا جو اب گر کر 60 فیصد ہو گیا ہے۔ برازیل میں 2014 میں عالمی کپ کی میزبانی کی تھی جہاں اسے سیمی فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں 1۔7 کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔جرمنی نے پھر آگے چل کر خطاب جیتا تھا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔