உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فیفا ورلڈ کپ 2018 : پوگبو کے گول سے فرانس نے آسٹریلیا کودو۔ ایک سے دی شکست

    فرانس کی ٹیم

    فرانس کی ٹیم

    پول پوگبو کے 81 ویں منٹ کے گول سے سابق چیمپئن فرانس نے آسٹریلیا کے سخت چیلنج پر ہفتہ کو 2-1 سے قابو پاتے ہوئے فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے گروپ سی میں کامیاب شروعات کی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      کزان : پول پوگبو کے 81 ویں منٹ کے گول سے سابق چیمپئن فرانس نے آسٹریلیا کے سخت چیلنج پر ہفتہ کو 2-1 سے قابو پاتے ہوئے فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے گروپ سی میں کامیاب شروعات کی۔ 2016 کے یورو چیمپئن شپ کی رنراپ فرانس کو آسٹریلیا سے سخت چیلنج ملا۔ دونوں ٹیمیں 1-1 کی برابری کے ساتھ آخری -10 منٹ میں داخل ہو چکی تھیں ۔
      مڈفیلڈر پوگبو نے مقررہ وقت میں نو منٹ باقی رہتے آسٹریلیا کے باکس میں گول کیپر کے اوپر سے لاب کھیلا ،جو پوسٹ کے اندرونی حصے سے لگ کر گول میں گرا اور پھر باہر آ گیا۔ لیکن ویڈیو ریویو سے صاف تھا کہ گیند گول لائن کے اندر رہی تھی۔
      پہلا ہاف بغیر گول کے رہنے کے بعد فرانس کو 58 ویں منٹ میں ویڈیو ریفری کے ذریعے پنالٹی ملی۔ عالمی کپ میں پہلی بار اس نظام کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انٹونی گرذمین نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے فرانس کو آگے کر دیا۔ آسٹریلیا نے بھی پنالٹی پر گول کرکے برابری حاصل کی۔
      فرانس کے لئے میچ فاتح گول پوگبا نے داغا اور فرانس نے ایک بار پھر عالمی کپ میں فاتحانہ آغاز کیا۔گروپ سی کی دو دیگر ٹیمیں پیرو اور ڈنمارک ہیں اور اس فتح کے ساتھ فرانس کے لیے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جانے کی امیدیں مضبوط ہو گئی ہیں۔
      First published: