ہوم » نیوز » عالمی منظر

فیفا ورلڈ کپ 2018 : سب سے بڑا الٹ پھیر ، جنوبی کوریا سے ہار کر دفاعی چمپئن جرمنی ٹورنامنٹ سے باہر

دفاعی چمپئن جرمنی، جنوبی کوریا کے ہاتھوں گروپ ایف میں 0۔2 کی سنسنی خیز شکست کا سامنا کرکے بدھ کے روزفیفا عالمی کپ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی

  • UNI
  • Last Updated: Jun 27, 2018 10:58 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
فیفا ورلڈ کپ 2018 : سب سے بڑا الٹ پھیر ، جنوبی کوریا سے ہار کر دفاعی چمپئن جرمنی ٹورنامنٹ سے باہر
دفاعی چمپئن جرمنی، جنوبی کوریا کے ہاتھوں گروپ ایف میں 0۔2 کی سنسنی خیز شکست کا سامنا کرکے بدھ کے روزفیفا عالمی کپ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی

کزان/ییکا تیرن برگ : دفاعی چمپئن جرمنی، جنوبی کوریا کے ہاتھوں گروپ ایف میں 0۔2 کی سنسنی خیز شکست کا سامنا کرکے بدھ کے روزفیفا عالمی کپ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی جبکہ اسی گروپ سے سویڈن نے میکسیکو کو 3۔0 سے ہراکر ناک آؤٹ دور میں داخلہ حاصل کرلیا۔

جرمنی کو میکسیکو کے ہاتھوں پہلے میچ یں 0۔1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن دوسرے میچ میں سویڈن کے خلاف اس نے 2۔1 سے آخری منٹ میں جیت کے بعد اپنی امیدوں کو برقرار رکھا تھا ، لیکن کوریائی ٹیم نے اسے شرمناک ہار کا ذائقہ چکھا کر اپنی فٹ بال تاریخ کی سب سے بڑی جیت حاصل کرلی۔

اس ہار کے ساتھ جرمنی کے لئےشرمناک بات یہ بھی ہے وہ گروپ میں چوتھے اور آخری مقام پر رہا۔ سویڈن نے میکسیکو پر شاندار جیت کے ساتھ گروپ میں ٹاپ کیا جبکہ میکسیکو دوسرے مقام پر رہا۔ حالانکہ دونوں ٹیموں کے برابر 6۔6 پوائنٹ تھے لیکن سویڈن کا گول اوسط بہتر رہا۔ کوریا اور جرمنی کے بھی 3۔3 پوائنٹ تھے لیکن یہاں کوریا کا گول اوسط بہتر رہا۔

عالمی کپ کی تاریخ میں یہ چھٹا موقع ہے جب دفاعی چمپئن ٹیم پہلے دور میں باہر ہوئی ہے۔ ان میں سے چار موقعے تو نئی صدی کے آغاز پر آئے۔ صرف برازیل 2002 میں خطاب جیتنے کے بعد اگلے عالمی کپ میں گروپ مرحلے سے آگے بڑھی تھی۔ فرانس، اٹلی، اسپین اور اب جرمنی چار یوروپی طاقتیں اپنے خطاب کے دفاع میں پہلے دور کی رکاوٹ پار نہیں کرپائیں۔

First published: Jun 27, 2018 10:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading