உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فٹبال عالمی کپ کی رپورٹنگ کے دوران خاتون صحافی کو ہراساں کیا گیا

    فوٹو : ڈی ڈبلیو ڈاٹ کام ۔

    فوٹو : ڈی ڈبلیو ڈاٹ کام ۔

    روس میں فیفا ورلڈ کپ جاری ہے اور دنیا بھر پر فٹ بال کا جنون چھایا ہوا ہے ۔ تاہم اس درمیان ایک ایسا بھی واقعہ پیش آیا ہے ، جس نے سبھی کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے ۔

    • Share this:
      روس میں فیفا ورلڈ کپ جاری ہے اور دنیا بھرکے لوگوں پر فٹ بال کا جنون چھایا ہوا ہے ۔ تاہم اس درمیان ایک ایسا بھی واقعہ پیش آیا جس نے سبھی کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے ۔ در اصل فیفا ورلڈ کپ کی رپورٹنگ کے دوران ایک خاتون نیوز رپورٹر کا بوسہ لینے کا معاملہ سامنےآیا ہے ۔

      میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا کی ایک خاتون صحافی  فٹ بال میچ کی کوریج کر رہی تھی کہ ایک شخص اس کے قریب آیا اور اس کے گال پر بوسہ دینے کے بعد فرار ہو گیا ۔ یہ واقعہ لائیو رپورٹنگ کے دوران پیش آیا ، جس کی وجہ سے دنیا بھر کے لوگوں نے اس کو دیکھا اور پھر سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا ۔

      رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ جمعہ کو روس کے شہر سارا نسک میں پیش آیا ۔ کوریج کے درمیان ایک نامعلوم شخص تیزی کے ساتھ خاتون صحافی کے نزدیک آیا ، اسے اپنی بانہوں میں لیا اور پھر ایک بوسہ لینے کے بعد تیزی سے فرار ہو گیا۔ خاتون صحافی کے مطابق جب اس نے براہ راست رپورٹ پیش کرنا شروع کیا تو موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک شخص اس کے قریب آیا اور اسے براہ راست ہراساں کیا۔

      خاتون صحافی نے اس واقعہ کو ناقابل برداشت  قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ہم مردوں کے برابر پیشہ ورانہ امور انجام دیتے اور برابر کے حقوق کے مستحق ہیں۔ ہم سب اس وقت فٹ بال ورلڈ کپ کی جشن میں ہیں مگر ہمیں اپنے جشن کی حدود کا تعین کرتے ہوئے ایک دوسرے کی عزت واحترام کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔
      First published: