உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فیفا ورلڈ کپ 2018 : دفاعی چمپئن جرمنی کو لگا بڑا جھٹکا ، میکسیکو نے ایک - صفر سے دی مات

    فیفا ورلڈ کپ 2018 ۔

    فیفا ورلڈ کپ 2018 ۔

    روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے ایک گروپ میچ میں آج میکسیکو نے سخت مقابلہ کے بعد جرمنی کو ایک - صفر سے ہرا دیا۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے ایک گروپ میچ میں آج میکسیکو نے سخت مقابلہ کے بعد جرمنی کو ایک - صفر سے ہرا دیا۔ میکسیکو کی ٹیم نے کھیل کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور دفاعی چیمپئن کے گول پر کئی حملے کیے۔
      میکسیکو کی جانب سے کھیل کے پہلے ہاف میں گول داغا گیا جو نتیجہ خیز ثابت ہوا۔ جرمنی مسلسل تیسرے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں فتح سے محروم رہی ہے ، جب کہ میکسیکو کی جانب سے 32 سال بعد کسی بھی انٹرنیشنل فٹ بال میچ میں جرمنی کو شکست دی گئی ہے۔
      آج کے میچ سے قبل جرمنی اور میکسیکو کے درمیان ہونے والے 11 مقابلوں میں سے صرف ایک میں جرمنی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
      First published: