ہوم » نیوز » عالمی منظر

فیفا ورلڈ کپ 2018 : ٹریننگ کے باوجود روزے رکھتے ہیں مسلمان فٹ بالرز

ورلڈ کپ میں شریک مسلمان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد سخت ٹریننگ کے باوجود روزے رکھنے میں مصروف ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 13, 2018 07:15 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
فیفا ورلڈ کپ 2018 :  ٹریننگ کے باوجود روزے رکھتے ہیں مسلمان فٹ بالرز
علامتی تصویر

گروزنی : ورلڈ کپ میں شریک مسلمان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد سخت ٹریننگ کے باوجود روزے رکھنے میں مصروف ہے۔ ان میں تیونس کے کھلاڑی بھی شامل ہیں جنھوں نے اپنے دونوں وارم اپ میچ روزے کی حالت میں کھیلے، گول کیپر نے دونوں مقابلوں میں انجری کا بہانہ بناکر میچ رکوایا تھا تاکہ ساتھی کھلاڑی افطار کرسکیں۔

میگا ایونٹ میں شریک سعودی عرب اور ایران کے ساتھ تمام افریقی ٹیموں تیونس، مصر، مراکش، سینیگال اور نائیجیریا میں مسلمان کھلاڑی موجود ہیں۔ مصر کی ٹیم کے ڈاکٹر محمد ابو الیل نے کہاکہ ماہ رمضان میں روٹین تبدیل ہوجاتی ہے تاہم ہمارے لیے اپنا پہلا میچ چیلنج ہے کیونکہ روزوں کے بعد یہ پہلا دن ہوگا جب ہم میدان میں اتریں گے۔

First published: Jun 13, 2018 07:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading