உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Nobel Literature Prize 2021 : تنزانیہ کے مشہور ناول نگار عبدالرزاق گرناہ کو ملا ادب کا نوبل انعام ، جانئے کون ہیں

    Nobel Literature Prize 2021 : تنزانیہ کے مشہور ناول نگار عبدالرزاق گرناہ کو ملا ادب کا نوبل انعام ، جانئے کون ہیں

    Nobel Literature Prize 2021 : تنزانیہ کے مشہور ناول نگار عبدالرزاق گرناہ کو ملا ادب کا نوبل انعام ، جانئے کون ہیں

    نوبیل پرائز کی ویب سائٹ کے مطابق عبدالرزاق گرناہ کو نوآبادیات کے تہذیبوں پر اثرات اور پناہ گزینوں کے ساتھ مختلف براعظموں میں پیش آنے والے مصائب کو انتہائی آسان الفاظ میں بیان کرنے کی وجہ سے ادب کے نوبل انعام کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      اسٹاک ہوم  : سویڈش اکیڈمی آف نوبل پرائز نے سال 2021 کا ادب کا نوبل انعام تنزانیہ کے 73 سالہ ناول نگار عبدالرزاق گرناہ کو دینے کا اعلان کیا ہے ۔ نوبیل پرائز کی ویب سائٹ کے مطابق عبدالرزاق گرناہ کو نوآبادیات کے تہذیبوں پر اثرات اور پناہ گزینوں کے ساتھ مختلف براعظموں میں پیش آنے والے مصائب کو انتہائی آسان الفاظ میں بیان کرنے کی وجہ سے ادب کے نوبل انعام کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔ عبدالرزاق گرناہ جوانی میں ہی برطانیہ ہجرت کرگئے تھے اور انہوں نے وہاں تعلیم حاصل کرنے سمیت ملازمت بھی اختیار کی اور وہ یونیورسٹی میں ادب کے پروفیسر بھی رہے۔

      عبدالرزاق گرناہ کے 10 ناول اور مختصر اسٹوریز کی کتابیں شائع ہو چکی ہیں، ان کا سب سے مشہور ناول ’پیراڈائیز‘ 1994 میں شائع ہوا جب کہ 2001 میں شائع ہونے والے ان کے ناول ’بائے دی سی‘ نے لوگوں کی توجہ مہاجرین کے مسائل کی جانب مبذول کروائی۔


      نوآبادیاتی دور میں پیدا ہونے والے تنزانیہ کے ناول نگار نے انگریزی میں ادب تحریرکیا اور ان کے موضوعات مہاجرین کے مسائل، جنگیں، غربت، ثقافتوں پر نوآبادیات کے اثرات جیسے موضوعات رہے۔

      وہ تنزانیہ کے پہلے ادیب ہیں جنہیں نوبل انعام دیا جا رہا ہے، اس سے قبل براعظم افریقہ کے چند ادیبوں کو بھی نوبل انعام دیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ برس ادب کا نوبل انعام امریکی خاتون شاعرہ لوئس گلک کو دیا گیا تھا۔

      عبدالرزاق کو رواں برس دسمبر میں نوبل انعام دیا جائے گا، انہیں تقریبا 11 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم ملے گی۔ نوبل پرائز کمیٹی ادب سمیت مجموعی طور پر 6 زمروں میں انعامات دیتی ہے، یہ کمیٹی ادب کے علاوہ فزکس، طب، ادب، معیشت اور امن کے زمروں میں بھی انعام دیتی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: