ہوم » نیوز » عالمی منظر

لڑکا بن کر کم عمر لڑکیوں کا جنسی استحصال کرتی تھی یہ لڑکی ، اب ہوئی یہ حالت

جیما واٹس کو نومبر میں سات معاملات میں قصوروار قرار دیا گیا تھا ، جس میں سے چار معاملات 14 اور 15 سال کی متاثرہ لڑکیوں سے وابستہ تھے ۔

  • Share this:
لڑکا بن کر کم عمر لڑکیوں کا جنسی استحصال کرتی تھی یہ لڑکی ، اب ہوئی یہ حالت
لڑکا بن کر کم عمر لڑکیوں کا جنسی استحصال کرتی تھی یہ لڑکی ، اب ہوئی یہ حالت

برطانیہ میں درجنوں کم عمر لڑکیوں کو سیکس کا لالچ دینے کے جرم میں ایک نوجوان لڑکی کو 8 سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے ۔ 21 سال کی جیما واٹس نام کی اس لڑکی نے 16 سال کے جیک ویٹن نام سے ایک لڑکے کی آن لائن پروفائل بنائی ۔ اس نے 14 سال تک کی کئی لڑکیوں سے رشتہ بنانے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا ۔ اس نے ان سے اس طرح بات چیت کی جس سے کسی کو بھی جیما کی سچائی کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا ۔


جیما واٹس کو نومبر میں سات معاملات میں قصوروار قرار دیا گیا تھا ، جس میں سے چار معاملات 14 اور 15 سال کی متاثرہ لڑکیوں سے وابستہ تھے ۔ پولیس کا ماننا ہے کہ اس نے یہ جرم اتنی چالاکی سے کیا کہ اس کی سچائی سامنے لانا آسان نہیں تھا ۔ پولیس کے مطابق مزید کئی متاثرہ ہوسکتی ہیں ، جن کے بارے میں ابھی انکشاف نہیں ہوا ہے ۔


اس طرح لڑکیوں کو بناتی تھی اپنا نشانہ


جیما پر تشدد ، جنسی استحصال سمیت کئی الزامات لگائے گئے ہیں ۔ جیما واٹس کو جنوبی انگلینڈ کی ونچیسٹر کراون کورٹ نے 8 سال کی جیل کی سزا سنائی ہے ۔ جیما اپنے منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے لڑکیوں کی انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ پروفائل کو لائک کرتی تھی ، اس کے بعد ان کی تعریف میں میسیج بھیجتی تھی ۔ اس کے بعد جلد ہی وہ انہیں بیب اور کئی دوسرے ناموں سے بلانے لگتی تھی ۔

جیک واٹن نام کی اس کی خود کی پروفائل پر جیما نے اسکیٹ بورڈنگ اور اپنی تصویریں ڈال رکھی تھیں ، جس میں وہ اسپورٹس ویئر پہنے ہوئی تھی اور اس میں اس کے لمبے بالوں کا جوڑا بنا ہوا تھا ، جس کو ٹوپی یا کسی اور چیز سے چھپا رکھا تھا ۔

متاثرہ لڑکیوں کو ملنے کیلئے راضی کرنے کے بعد وہ ان سے ملنے کیلئے انگلینڈ میں جہاں بھی ان کا گھر ہوتا تھا ، وہاں ٹرین سے جاتی تھی ۔ لڑکیاں مانتی تھیں کہ وہ واقعی کسی ہم عمر لڑکے کے ساتھ رشتے میں ہیں ۔ کئی معاملات میں کچھ مہینوں تک اس نے کئی لڑکیوں سے ایک ساتھ ملاقات کی ۔ وہ کئی لڑکیوں کے والدین سے بھی ملی اور ان سے بات چیت کی ۔

اس پورے معاملہ سے وابستہ ایک جاسوس فلپا کینرائٹ کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کو اس بارے میں اس وقت تک جانکاری نہیں تھی ، جب تک پولیس نے انہیں ایسا نہیں بتایا تھا ۔ یہ سچ ان کیلئے دل دہلادینے والا تھا ۔ کینرائٹ نے رپورٹرس کو بتایا کہ اس سے وابستہ سبھی لڑکیوں کیلئے یہ زندگی بدل دینے والا سچ تھا ۔ کچھ لڑکیوں کیلئے یہ ان کی زندگی کا پہلا رشتہ تھا ۔
First published: Jan 11, 2020 11:11 AM IST