உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دنیا میں 22.57 کروڑ افراد کورونا سے متاثر، 46 لاکھ 48 ہزار لوگ ہوئے جاں بحق

    دنیا میں 22.57 کروڑ افراد کورونا سے متاثر، 46 لاکھ 48 ہزار لوگ ہوئے جاں بحق

    دنیا میں 22.57 کروڑ افراد کورونا سے متاثر، 46 لاکھ 48 ہزار لوگ ہوئے جاں بحق

    نیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ 19) وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 22.57 کروڑ ہوگئی ہے اور اب تک 46.48 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 22 کروڑ 57 لاکھ 78 ہزار 167 جبکہ 46 لاکھ 48 ہزار 145 لوگ اس بیماری سے مرچکے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      واشنگٹن/ریو ڈی جنیرو/نئی دہلی: دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ 19) وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 22.57 کروڑ ہوگئی ہے اور اب تک 46.48 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 22 کروڑ 57 لاکھ 78 ہزار 167 جبکہ 46 لاکھ 48 ہزار 145 لوگ اس بیماری سے مرچکے ہیں۔ دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی رفتار ایک بار پھر تیز ہوگئی ہے۔ یہاں متاثرین کی تعداد 4.13 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.63 لاکھ سے زیادہ لوگ مر چکے ہیں۔
      کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 27178 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 16 ہزار 757 ہو گئی ہے۔ اس دوران 38 ہزار 12 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 3،25،22،171 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 11120 سے کم ہو کر تین لاکھ 51 ہزار 87 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 284 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 43 ہزار 497 ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 1.05 فیصد ہوگئی ہے ، صحت یابی کی شرح 97.62 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد ہے۔

      سی ایس ایس ای ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 22 کروڑ 57 لاکھ 78 ہزار 167 جبکہ 46 لاکھ 48 ہزار 145 لوگ اس بیماری سے مرچکے ہیں۔
      سی ایس ایس ای ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 22 کروڑ 57 لاکھ 78 ہزار 167 جبکہ 46 لاکھ 48 ہزار 145 لوگ اس بیماری سے مرچکے ہیں۔


      برازیل متاثرین کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے ، جہاں کورونا انفیکشن کے کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں اور اب تک 21 کروڑ سے زائد لوگ اس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 5.87 لاکھ سے زائد مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل کورونا سے اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ برطانیہ نے انفیکشن کے معاملے میں فرانس اور روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 73.16 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 134،774 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ روس میں اب تک 70.72 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 1.90 لاکھ سے زائد مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 70.07 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1.16 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

      ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 67.10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 60،393 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں ارجنٹینا میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 52.29 لاکھ اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،13،816 ہوگئی ہے۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 49.32 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1،25،713 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 49.18 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 85،548 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 46.13 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 1،30،027 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دریں اثنا ، ایران میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 53.40 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 115،167 تک پہنچ گئی ہے۔ جرمنی میں ، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 41.02 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 92،776 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انڈونیشیا میں کورونا کے ڈیلٹا ورینٹ کے بہت تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے صورتحال بہت خراب ہو گئی ہے۔ یہاں کورونا انفیکشن کے کیسز 41.74 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ 139،415 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پولینڈ میں کورونا وائرس سے 28.94 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 75،433 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

      کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 27178 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 16 ہزار 757 ہو گئی ہے۔
      کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 27178 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 16 ہزار 757 ہو گئی ہے۔


      میکسیکو میں 35.16 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور یہ ملک اموات کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 2،67،969 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 28.64 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 85،302 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 24.24 لاکھ سے زیادہ ہے اور 57،913 افراد اس بیماری کا شکار بن چکے ہیں۔
      پیرو میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 21.62 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 1،98،840 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ہالینڈ میں اب تک 20.11 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 18،469 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ چین میں 1،07،624 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4،849 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پڑوسی ملک بنگلہ دیش نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بنگلہ دیش میں 15.34 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 27،007 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 12.12 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 26،938 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ سری لنکا میں 4.90 لاکھ سے زائد لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 11،567 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: