ہوم » نیوز » عالمی منظر

مشرقی چین میں آتشزدگی میں 22 افراد ہلاک

چین کے مشرقی صوبہ چانگشو میں آج ایک گھر میں آگ لگنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک ہوگئے۔

  • Share this:
مشرقی چین میں آتشزدگی میں 22 افراد ہلاک
علامتی تصویر

بیجنگ: چین کے مشرقی صوبہ چانگشو میں آج ایک گھر میں آگ لگنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے ایک مقامی افسر کے حوالے سے کہا ہے کہ چانگشو شہر میں علی الصبح ایک دو منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ آگ میں جھلس جانے سے 22 افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

افسر نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اس واقعہ کی جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

First published: Jul 16, 2017 07:08 PM IST