ہوم » نیوز » عالمی منظر

کینیا میں بس اور ٹینکر کی ٹکر میں 24 افراد ہلاک

مومباسا(کینیا)۔ کینیا کی راجدھانی نیروبی اور ساحلی شہر مومباسا کو جوڑنے والی اہم شاہراہ پر کل رات گئے ایک مسافر بس اور ایک ٹینکر کے درمیان تصادم ہونے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 25, 2017 02:46 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کینیا میں بس اور ٹینکر کی ٹکر میں 24 افراد ہلاک
مومباسا(کینیا)۔ کینیا کی راجدھانی نیروبی اور ساحلی شہر مومباسا کو جوڑنے والی اہم شاہراہ پر کل رات گئے ایک مسافر بس اور ایک ٹینکر کے درمیان تصادم ہونے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

مومباسا(کینیا)۔  کینیا کی راجدھانی نیروبی اور ساحلی شہر مومباسا کو جوڑنے والی اہم شاہراہ پر کل رات گئے ایک مسافر بس اور ایک ٹینکر کے درمیان تصادم ہونے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس افسر لیونارڈ کیمیو نے آج ٹیلی فون پر رائٹر کو بتایا کہ یہ حادثہ كبویزی علاقے میں پیش آیا۔ بس ڈرائیور اوورٹیک کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی دوران مخالف سمت سے آ رہے ٹینکر سے بس کی ٹکر ہو گئی۔


انہوں نے بتایا کہ 20 افراد اور تین بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص نے اسپتال کے راستے میں دم توڑ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بس نیروبی سے مومباسا آ رہی تھی۔حادثے میں 19 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ مرنے والوں کی تعداد مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

First published: Apr 25, 2017 02:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading