ہوم » نیوز » عالمی منظر

24 سالہ بوائے فرینڈ نے 45 سال کی گرل فرینڈ کے ساتھ پہلے کیا ایسا گندہ کام ، پھر 'بوڑھی' کہہ کر کرلیا بریک اپ !

45 سال کی جوآنا گرلنگ اپنے شوہر کے ساتھ سال 2001 سے چھٹیان منانے کیلئے مصر کے ایک ریسورٹ میں جایا کرتی تھیں ۔ 2018 میں جب جوآنا اپنے شوہر کے ساتھ اسی ریسورٹ میں گئی تب وہاں ان کی ملاقات 24 سال کے حسن خالد سے ہوئی ۔

  • Share this:
24 سالہ بوائے فرینڈ نے 45 سال کی گرل فرینڈ کے ساتھ پہلے کیا ایسا گندہ کام ، پھر 'بوڑھی' کہہ کر کرلیا بریک اپ !
جوآنا اور حسن ۔ (Photo:dailystar.co.uk)

امریکہ کے نارفوک کی رہنے والی 45 سال کی خاتون کو اس کے 24 سال کے مصری بوائے فرینڈ نے دھوکہ دے دیا ۔ بوائے فرینڈ نے خاتون سے ڈیڑھ لاکھ روپے لئے اور پھر اس کو موٹی اور بوڑھی کہہ کر بریک اپ کرلیا ۔ خاتون اس بات سے کافی رنجیدہ ہے ۔


45 سال کی جوآنا گرلنگ اپنے شوہر کے ساتھ سال 2001 سے چھٹیان منانے کیلئے مصر کے ایک ریسورٹ میں جایا کرتی تھیں ۔ 2018 میں جب جوآنا اپنے شوہر کے ساتھ اسی ریسورٹ میں گئی تب وہاں ان کی ملاقات 24 سال کے حسن خالد سے ہوئی ۔ حسن اس ریسورٹ کا ویٹر تھا ۔ جوآنا کو پہلی نظر میں ہی حسن سے پیار ہوگیا ۔ جوآنا اور ان کے شوہر کے درمیان کافی وقت سے اختلافات چل رہے تھے ، جس کی وجہ سے وہ حسن کی جانب راغب ہوگئی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حسن ان سے بہت فلرٹ کرتے تھے ۔ وہ انہیں بہت اچھا محسوس کراتے تھے اور اس وجہ سے جوآنا نے پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ انہیں جسمانی طور پر حسن سے قریب ہونا ہے ۔


جب وہ نارفوک واپس لوٹیں تب انہوں نے اپنی 20 سال کی پرانی شادی کو ختم کردیا اور حسن کے پاس مصر واپس لوٹ گئی ۔ کچھ مہینے بعد حسن نے جوآنا کے 1500 پاونڈ کو اپنے پاس رکھ لیا ۔ اس نے کہا کہ یہ ان کے یہاں رواج ہے کہ مرد ہی پیسے اپنے پاس رکھتا ہے ۔ پھر کچھ وقت بعد اس نے جوآنا کو واپس گھر بھیج دیا اور ان سے دونوں کے مستقبل کیلئے پیسے اکٹھا کرنے کیلئے کہا ۔ مگر جب جوآنا نارفک پہنچی تب حسن نے اس کو میسیج کے ذریعہ کہا کہ تم بہت بوڑھی ہو ، میں مصری خاتون سے شادی کرنے والا ہوں ۔ حسن نے اس کو موٹی بھی کہا ۔


جوآنا اور حسن ۔ (Photo:dailystar.co.uk)
جوآنا اور حسن ۔ (Photo:dailystar.co.uk)


جوآنا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے لگا کہ حسن مجھ سے پیار کرتا ہے اور مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے ، مگر اب میں سمجھ چکی ہوں کہ اس کو صرف میرے پیسے چاہئے تھے ۔ میں اب خود کو بے وقوف جیسا سمجھ رہی ہوں ، کیونکہ میں نے اپنی شادی کو بھی حسن کیلئے ختم کردیا ۔

اب جوآنا کو 38 سال کے ہائسم سے پیار ہوگیا ہے ۔ دونوں اب ساتھ میں بہت خوش ہیں ۔ ہائسم نے ان سے کبھی پیسے نہیں مانگے اور ان کے پہلے کے نقصان کیلئے ہمیشہ افسوس کا اظہار کیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 27, 2021 09:18 AM IST