ہوم » نیوز » عالمی منظر

دادا کی عمر کے شخص کو ڈیٹ کررہی ہے 24 سال کی لڑکی ، وجہ جان کر اڑجائیں گے ہوش

24 سال کی Conni Cotten جب Herb Dickerson کے ساتھ نکلتی ہیں تو لوگ انہیں دیکھ کر سوچ ہی نہیں پاتے ہیں کہ 68 سال کے شخص کے ساتھ ان کا رشتہ (Huge age gap between couple) منگیتر (24 years old girl dating 68 years old man) کا ہے ۔

  • Share this:
دادا کی عمر کے شخص کو ڈیٹ کررہی ہے 24 سال کی لڑکی ، وجہ جان کر اڑجائیں گے ہوش
دادا کی عمر کے شخص کو ڈیٹ کررہی ہے 24 سال کی لڑکی ، وجہ جان کر اڑجائیں گے ہوش (Photo Credit- Mercury Press & Media Ltd)

پیار میں کوئی بندھن نہیں ہوتا ۔ نہ ہی امیری غریبی یا مذہب کا اور نہ ہی عمر کا ۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو بھلا کوئی 24 سال کی خوبصورت لڑکی کسی 68 سال کے سن رسیدہ شخص کے پیار (24 years old girl dating 68 years old man) میں کیوں پڑجاتی ؟ 24 سال کی Conni Cotten کہتی ہیں کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ Herb Dickerson کے پیسوں سے پیار کرتی ہیں ، لیکن وہ ہرب سے پیار کرتی ہیں ۔


ایسا نہیں ہے کہ کونی اور ہرب کا یہ رشتہ صرف ڈیٹنگ تک ہی محدود ہے ۔ خود سے 44 سال بڑے Herb Dickerson کے ساتھ Conni Cotten منگنی بھی کرچکی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ٹرولرس انہیں شوگر بے بی کہہ کر ٹرول کرتے ہیں ، لیکن کونی کا کہنا ہے کہ وہ ہرب سے سچا پیار کرتی ہیں اور وہ ایک ساتھ کافی خوش ہیں ۔ حیرانی کی بات تو یہ ہے کہ دونوں کے کنبوں کو بھی یہ رشتہ پوری طرح سے منظور ہے اور وہ اس کو اپنی رضامندی بھی دے چکے ہیں ۔


کیسے ہوئی اس جوڑے کی ملاقات


کونی پہلی مرتبہ 68 سال کے Herb Dickerson سے اس وقت ملی تھیں ، جب وہ بے گھر لوگوں کی مدد کیلئے کام کررہی تھیں ۔ ورجینیا کے شارلیٹ ویلے میں ملنے کے بعد ہی انہیں ایک دوسرے کا ساتھ پسند آیا ۔ چار مہینے انہوں نے ڈیٹ کیا اور پھر ایک ساتھ رہنے لگے ۔ گزشتہ سال ہی ان دونوں نے 18 مہینوں کے بعد ایک دوسرے سے منگنی کرلی ۔ اس کیلئے 68 سال کے ہرب نے باقاعدہ پوتی کی عمر کی کونی کو پرپوز کیا تھا ۔ ہرب بتاتے ہیں جب کونی نے ان کے ساتھ فلرٹ کرنا شروع کیا تو انہیں یقین ہی نہیں ہوا کہ وہ اتنی چھوٹی ہوکر انہیں کیسے پسند کرسکتی ہے ؟ وہ کہتے ہیں انہیں سمجھ ہی نہیں آیا کہ انہیں کیا کرنا چاہئے ۔

 (Photo Credit- Mercury Press & Media Ltd)
(Photo Credit- Mercury Press & Media Ltd)


لوگ کونی کو کہتے ہیں شوگر بے بی

ہرب مزید بتاتے ہیں کہ کونی کو ان میں کیا اچھا لگا ، یہ وہ نہیں جانتے ، لیکن یہ رشتہ کافی مضبوط ہے ۔ ان کے کنبوں کو بھی اس پر حیرانگی ہوئی ۔ ہرب کے جاننے والوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ کونی پیسوں کیلئے ان کے ساتھ رہ رہی ہیں ۔ حالانکہ بعد میں کونی کے کنبہ کے ساتھ جب ہرب رہنے آئے تو ان کے کنبہ کو بھی 68 سال کے ہرب کافی پسند آئے ۔ کونی بتاتی ہیں کہ زیادہ تر لوگ مجھے شوگر بے بی ہی مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں ہرب کے پیسے پانا چاہتی ہوں ، لیکن ایسا نہیں ہے ۔

عمر کے فاصلہ کو لے کر کونی کا ماننا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ہرب ان کے ساتھ بہت زیادہ وقت تک نہ رہیں ، لیکن اس کیلئے وہ یہ رشتہ نہیں توڑسکتی ہیں ۔ وہ کہتی ہیں کہ ایک بڑے انسان کے ساتھ رہنے کا فائدہ یہ ہے کہ زندگی میں پریشانیاں اور گیمس کم ہوجاتے ہیں جبکہ ہرب کا ماننا ہے کہ کونی کی عمر کم ہونے کی وجہ سے انہیں  زندگی میں جوش دیکھنے کو ملتا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 02, 2021 11:24 PM IST