ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسرائیل میں کورونا وائرس سے 25 افرادہلاک، کورونا سے 25 فیصد اسرائیلیوں کی نوکری ختم

دنیا بھر میں پھیل چکے مہلک وائرس ’كووڈ 19‘ کے قہر سے اسرائیل میں اب تک 25 افرا د ہلاک ہو گئے ہیں اور تقریباََ 6092 افراد اس وائرس کی گرفت میں آ گئے ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 02, 2020 11:52 AM IST
  • Share this:
اسرائیل میں کورونا وائرس سے 25 افرادہلاک، کورونا سے 25 فیصد اسرائیلیوں کی نوکری ختم
علامتی تصویر

تل ابیب۔ دنیا بھر میں پھیل چکے مہلک وائرس ’كووڈ 19‘ کے قہر سے اسرائیل میں اب تک 25 افرا د ہلاک ہو گئے ہیں اور تقریباََ 6092 افراد اس وائرس کی گرفت میں آ گئے ہیں ۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ بدھ کی شام پانچ بجے تک ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6092 ہو گئی ہے ۔ وزارت کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق 95 مریضوں کی حالت نازک ہے اور 241 افراد کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ اس خطرناک وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 41920 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تقریباََ 852،486 افراد اس سے متاثر ہیں ۔


وہیں، دنیا بھر میں پھیل چکے جان لیوا وائرس کووڈ 19 کے پھیلاو کو روکنے کے لئے اسرائیلی حکومت کی طرف سے عائد پابندیوں کی وجہ سے تقریبا 25 فیصد اسرائیلیوں کی نوکری چلی گئی ہے۔


اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو: فائل فوٹو


مقامی میڈیا نے اسرائیل قومی روزگار سروس (آئی این ای ایس ) کے حوالہ سے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ گلوبس بزنس کے مطابق مارچ کے آغاز میں آئی اے این ای ایس نے آٹھ لاکھ تینتالیس ہزار نوسو پینتالیس نئے کام کے متلاشیوں کو رجسٹرڈ کیا ہے جسے ملا کر ملک میں بے روزگاروں کی کل تعداد 10لاکھ 4 ہزار 316 ہوگئی ہے۔ یہ تعداد اسرائیل کی کام آبادی کا 24.1 فیصد ہے۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے پیر کو ملک سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی زد میں آئی معیشت کو حمایت دینے کے لئے حکومت 80 بلین شیکل (تقریبا 22.5 ارب ڈالر) مختص کرے گی۔ اسرائیل میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے حکومت نے نقل و حرکت سمیت دس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر روک لگا دی ہے۔
First published: Apr 02, 2020 11:52 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading