پاکستان کی خیبر پختونخواہ کے اوپری کوہستان علاقے میں 40 سے زیادہ مسافروں کو لے جارہی ایک بس نے ایک کار کو ٹکر مار دی۔ ٹکر کے بعد دونوں گاڑیاں پانی میں گر گئیں، جس سے 25 لوگوں کی موت ہوگئی۔ یہ جانکاری پاکستانی میڈیا سما نے دی ہے۔
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) شیر خان نے کہا کہ ان کی ٹیم نے گاڑیوں سے 25 لاشیں نکالی ہیں، جب کہ 15 زخمیوں کو چیلاس کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے بھیجا گیا ہے۔ بس شاہراہ قراقرم پر گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی۔ حادثہ دیامر کے قریب ستیال چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا۔ مقامی لوگوں اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے ظاہر کیا دُکھ
بالائی کوہستان ضلع کے پولیس سربراہ طاہر اقبال نے کہا کہ کار میں چھ لوگ سوار تھے، جن میں سے پانچ کی موت ہوگئی۔ اس درمیان، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر آصف زرداری نے اس دردناک حادثے پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ سما کے مطابق، وزیر نے زخمیوں کی جانچ بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی بات کہی ہے۔
بتادیں کہ ایسا ہی ایک حادثہ 29 جنوری کو ہوا تھا جب پاکستان کے بلوچستان میں ایک مسافر گاڑی کھائی میں گر گئی تھی اور 41 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ واقعہ بلوچستان کے لاسبیلا ضلع میں ہوا تھا۔ لاسبیلا کے اسسٹنٹ کمشنر حمزہ انجم نے واقعہ کی تصدیق کی تھی۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق، انجم نے بتایا کہ 48 مسافروں کو گاڑی کوئٹہ سے لے کر کراچی جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی لاسبیلا کے پا س ایک پل کے ستون سے ٹکراگئی اور بعد میں کھائی میں گر گئی ۔ حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی تھی۔ حمزہ انجم نے اندیشہ ظاہر کیا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 48 ہوسکتی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔