20 دنوں میں 250 ملین کیسز؟ دسمبر میں چین کی 18 فیصد آبادی متاثر، لیک ہونے والی دستاویزات کا تخمینہ
چین میں کئی باشندے کورونا اور اس کے متعدد ویرینٹ سے متاثر ہوئے ہیں۔
چین کے ایک طبی اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا ہے کہ نیشنل ہیلتھ کمیشن نے آج بروز اتوار کو روزانہ کووڈ۔19 کے اعداد و شمار کو شائع کرنا بند کر دیا ہے۔ کیونکہ مسلسل بڑھنے کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔
چین میں تقریباً 250 ملین افراد کو دسمبر کے پہلے 20 دنوں میں کووڈ۔19 کا خطرہ لاحق ہوا ہے۔ متعدد رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ملک کے اعلیٰ صحت کے حکام کے اندرونی اندازے کے مطابق یہ تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ اگر اندازے درست ہیں، تو یہ چین کی 1.4 بلین آبادی کا تقریباً 18 فیصد بنتا ہے اور پوری دنیا میں اب تک کا سب سے بڑا کووڈ۔19 پھیلاؤ ہوگا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ اعداد و شمار بدھ کو نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی) کے اندرونی اجلاس کے دوران پیش کیے گئے۔ اعداد و شمار این ایچ سی کے عوامی اعداد و شمار کے بالکل برعکس ہیں، جس میں دسمبر کے پہلے بیس دنوں میں صرف 62,592 علامتی کووڈ۔19 کیس رپورٹ ہوئے۔ جمعہ کو چینی سوشل میڈیا پر این ایچ سی میٹنگ کے نوٹس کی ایک کاپی پھیلائی گئی۔ تاہم دستاویز کی صداقت قائم نہیں ہو سکی۔ یہ بھی پڑھیں:
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں صرف منگل کو 37 ملین کووڈ۔19 انفیکشن ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ تاہم اعداد و شمار اس دن رپورٹ ہونے والے 3,049 نئے انفیکشن کی سرکاری تعداد سے متصادم ہیں۔ چین کے ایک طبی اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا ہے کہ نیشنل ہیلتھ کمیشن نے آج بروز اتوار کو روزانہ کووڈ۔19 کے اعداد و شمار کو شائع کرنا بند کر دیا ہے۔
چین میں کیس مسلسل بڑھنے کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔ لوگوں کی جانب سے شکوک و شبہات بھی پیش کیے جارہے ہیں۔ کیونکہ سخت پابندیوں میں اچانک نرمی کے نتیجے میں انفیکشن میں مزید ہوسکتا ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔