نئی دہلی: ممبئی حملے (Mumbai Attack) کا ماسٹر مائنڈ اور لشکر دہشت گرد (Lashkar Terrorists) ذکی الرحمن لکھوی (Zaki ur Rehman Lakhvi) کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذکی الرحمٰن لکھوی کو دہشت گردوں کی مدد کرنے اور انہیں پیسہ مہیا کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ذکی الرحمن لکھوی نے حافظ سعید کے ساتھ مل کر 26/11 ممبئی حملے کی سازش رچی تھی۔
واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے آپریشنس کمانڈر لکھوی کو ممبئی حملوں کے بعد 2008 میں یو این ایس سی کی تجویز کے تحت اقوام متحدہ کے ذریعہ عالمی دہشت گرد کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ ممبئی حملے کی جانچ کے دوران پتہ چلا تھا کہ ذکی الرحمٰن لکھوی نے حافظ سعید کو دہشت گردانہ حملے کا پورا پلان تیار کرکے دیا تھا۔
اس حملے میں پاکستان کے دہشت گرد تنظیم لشکر کے بھاری ہتھیاروں سے لیس 10 دہشت گردوں نے شہر میں اندھا دھند گولی باری کی تھی۔ اس حملے میں 166 لوگوں کی موت ہوگئی تھی، جبکہ 300 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ تقریباً 6 سال حراست میں رہنے کے بعد اپریل 2015 میں لشکر کے آپریشن کمانڈر ذکی الرحمٰن لکھوی کو پاکستان کی جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔