اپنا ضلع منتخب کریں۔

    حیرت انگیز واقعہ: ایک بیٹے کے پیدا ہونے کے 26 دن بعد خاتون نے جڑواں بچوں کو دیا جنم

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    بنگلہ دیش میں ایک کنبہ اس وقت حیرت میں پڑ گیا جب خاتون نے ایک بچے کو جنم دینے کے 26 دن بعد جڑواں بچوں کو جنم دیا۔

    • Share this:
      بنگلہ دیش میں ایک جوڑا اس وقت حیرت میں پڑ گیا جب بیوی نے ایک بچے کو جنم دینے کے 26 دن بعد جڑواں بچوں کو جنم دے دیااسےمیڈیکل فیلڈ میں بہت ہی نایاب معاملہ مانا جارہا ہے۔
      در اصل عارفہ سلطانہ نام کی خاتون کو 22 مارچ کو جوسور کے جنوب۔ مغربی شہر کے ایڈ ڈائن اسپتال میں داخل کرایاگیا تھا۔ خاتون نے اسپتال میں جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ خاتون کو ایک لڑکا اور ایک لڑکی پیدا ہوئی۔  بی ڈی نیوز24ڈاٹ کام ویب سائٹ کے مطابق خاتون نے 24 فروری کو بھی ایک بچے کو جنم دیا تھا۔
      ڈاکٹر شیلا پودار  نے بتایا کہ خاتون نے الٹراسونوگرافی ٹیصت کرایا تو پتہ لگا کہ ان کے پیٹ میں دو رحم(یوٹرس) ہیں۔ پہلے بچے کا جنم ایک یوٹرس( رحم )سے ہواتھا۔ جبکہ دو دیگر بچوں کا جنم 26 دن بعد ہوا۔

      ڈاکٹر شیلا پودار نے بتایا کہ بچے اور خاتون پوری طرح سے صحت یاب ہیں۔ ویب سائٹ کے حوالے سے بتایاگیا ہےکہ ' یہ ایک نایاب واقعہ ' ہے'۔ ایسا معاملہ پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ایسے کسی واقعے کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سنا گیا ہے"۔
      First published: