افغانستان کے جنوبی حصے میں اس ہفتے اچانک سیلاب آنے کی وجہ سے کم از کم 20 لوگوں کی موت ہو گئی اور کم از کم 10 لوگ لاپتہ ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر ( او سی ایچ اے) نے یہ اطلاع دی ہے ۔او سی ایچ اے کا کہنا ہے کہ اب بھی امدادی آپریشن کی فوری ضرورت ہے۔
او سی ایچ اےکے مطابق جمعہ کو جنوبی صوبہ قندھار میں شدید بارش ہوئی اور گزشتہ 30 گھنٹوں میں اس علاقے میں کل 97 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔
او سی ایچ اےنے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ " سیلاب کی وجہ سے شروع سے 20 لوگوں کی موت ہو گئی جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ ان افراد کی مو ت مکانوں کے منہدم ہونے یا سفر کے دوران بہہ جانے کے واقعات میں ہوئی ہے"۔
رپورٹ کے مطابق بنیادی ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچا ہے، ایک اندازے کے مطابق پورے علاقے میں 2000 گھر خراب ہو گئے، صرف قندھار شہر میں 600 گھر تباہ ہوئے ہیں۔ اس دوران سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ علاقوں میں پہنچایا گیا۔ کچھ علاقوں میں پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے۔
او سی ایچ اےنے زور دے کر کہا کہ صوبے کے ضلع ارغنداب میں تقریبا 500 خانہ بدوش ندی کے کنارے پر پھنس گئے ہيں جنہیں فضائی مدد کی فوری ضرورت ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔