ہوم » نیوز » عالمی منظر

جنوبی سوڈان میں پرتشدد جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد 272ہوئی

جوبا۔ جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں اب تک 33 شہریوں سمیت 272 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 11, 2016 04:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جنوبی سوڈان میں پرتشدد جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد 272ہوئی
جوبا۔ جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں اب تک 33 شہریوں سمیت 272 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جوبا۔  جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں اب تک 33 شہریوں سمیت 272 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکومت کے ایک اہلکارنے  بتایا کہ جوبا میں ہوئی زبردست فائرنگ میں کم از کم 272 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ جمعرات اور جمعہ کو صدرجمہوریہ سلوا كير اور ان کے حریف نائب صدر ريك مكھار کے حامی سیکورٹی فورس کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے۔


سال 2013 میں مسٹر كير کی جانب سے مسٹر مكھار کو برخاست کئے جانے سے شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد تازہ تشدد سے ملک میں مزید عدم استحکام آ سکتا ہے۔ جوبا میں گزشتہ روز امن رہا لیکن ایک عینی شاہد نے بتایا کہ آج یہاں کئی مقامات پر مسٹر مكھار کے حامی سیکورٹی فورسز کے بیرک کے پاس فائرنگ سنائی دی۔ جوبا میں واقع ایک امدادی اہلکار نے اپنا نام خفیہ رکھتے ہوئے نے بتایا کہ جیبال کے علاقے میں تقریبا 30 سے ​​40 منٹ شدید فائرنگ ہوئی۔


واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں خانہ جنگی کو ختم کرنے کے لئے مسٹر كير اور مكھار کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا لیکن دونوں لیڈروں نے پھر سے فوجی دستے کو بڑھانا شروع کر دیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے جمعہ کو کہا کہ امن معاہدے میں عزم کی کمی کی وجہ سے تازہ تشدد ہوا ہے۔انہوں نے دونوں لیڈروں سے تشدد ختم کرنے کی اپیل کی۔


First published: Jul 11, 2016 04:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading