ہوم » نیوز » عالمی منظر

جب اقوام متحدہ میں پہنچی تین ماہ کی بچی، دیکھ کر حیرت میں پڑ گئے عالمی رہنما

آرڈرن نے شام میں اپنی تین ماہ کی بچی کے ساتھ اقوام متحدہ کے اجلاس میں حصہ لیا اور نیلسن منڈیلا امن اجلاس میں خطاب کرنے سے پہلے اس کے ساتھ کھیلتی رہیں۔

  • Share this:
جب اقوام متحدہ میں پہنچی تین ماہ کی بچی، دیکھ کر حیرت میں پڑ گئے عالمی رہنما
آرڈرن ، بینظیر بھٹو کے بعد دنیا میں دوسری ایسی خاتون ہیں جو وزیر اعظم کے عہدہ پر رہتے ہوئے ماں بنی ہیں۔

اقوام متحدہ کی میٹنگ میں پہلی بار کسی تین ماہ کی بچی نے شرکت کی۔ یہ بچی نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی ہے جو کہ خود اس اجلاس میں شرکت کے لئے آئی تھیں۔ آرڈرن نے شام میں اپنی تین ماہ کی بچی کے ساتھ اقوام متحدہ کے اجلاس میں حصہ لیا اور نیلسن منڈیلا امن اجلاس میں خطاب کرنے سے پہلے اس کے ساتھ کھیلتی رہیں۔ جب تک وہ خطاب کر رہی تھیں، بچی آرڈرن کے پارٹنر کلارک  جیفورڈ کے ساتھ کھیلتی رہی۔ آرڈرن نے 21 جون کو آکلینڈ کے ایک اسپتال میں بچی کو جنم دیا تھا اور زچگی کی چھٹی کے بعد وہ کام پر واپس آ گئی تھیں۔


بتا دیں کہ آرڈرن ، بینظیر بھٹو کے بعد دنیا میں دوسری ایسی خاتون ہیں جو وزیر اعظم کے عہدہ پر رہتے ہوئے ماں بنی ہیں۔ کلارک نے بچی کے سیکیورٹی پاس کو ٹوئٹر پر پوسٹ کیا۔


آرڈن نیوزی لینڈ کی سب سے نوجوان وزیراعظم ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا، "ہمیں اس بچے کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ وزیر اعظم آرڈرن  کے آنے سے پتہ لگتا ہے کہ کام کرنے والی خواتین اپنے ملک کی بہت اچھی طرح سے نمائندگی کرسکتی ہیں۔

First published: Sep 25, 2018 11:25 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading