اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ترکی میں آج صبح پھر آیا زلزلہ، 4300 سے زائد افراد کی موت، WHO نے دیا یہ انتباہ

    Youtube Video

    Earthquake in Turkey and Syria: ترکی کے شہر عدن میں ایک تباہ شدہ عمارت کے قریب پہنچے عمران بحور تباہی کا منظر دیکھ کر رو پڑے۔ انہوں نے کہا، 'میرا ڈیڑھ سال کا پوتا ہے۔ برائے مہربانی اس کی مدد کریں، وہ 12ویں منزل پر تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Turkey , Syria
    • Share this:
      عدن (ترکی)۔ ترکی اور ہمسایہ ملک شام میں پیر کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے میں 4,300 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہو گئے۔ زلزلے سے ہزاروں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ اب بھی ہے کیونکہ امدادی کارکن اب بھی متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں۔ اس کے بعد دو اور شدید زلزلے آئے جن کی شدت بالترتیب 7.6 اور 6.0 تھی۔ وہیں آج یعنی منگل کو وسطی ترکی کے علاقے میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

      لوگوں نے شاپنگ مالز، اسٹیڈیم اور مساجد میں پناہ لی
      ترکی کے شہر عدن میں ایک تباہ شدہ عمارت کے قریب پہنچے عمران بحور تباہی کا منظر دیکھ کر رو پڑے۔ انہوں نے کہا، 'میرا ڈیڑھ سال کا پوتا ہے۔ برائے مہربانی اس کی مدد کریں، وہ 12ویں منزل پر تھے۔‘ زلزلے کا مرکز ترکی کے شہر غازی عینتاب سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں نے شاپنگ مالز، اسٹیڈیم، مساجد اور کمیونٹی سینٹرز میں پناہ لی ہے۔

      بڑھ سکتی ہے مہلوکین کی تعداد ، ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش جاری
      حکام کو خدشہ ہے کہ پیر کی صبح سے پہلے آنے والے زلزلے اور بعد کے جھٹکوں سے مہلوکین کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ امدادی کارکن منگل کو بھی ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ریسکیو کارکن احتیاط سے کنکریٹ کے پتھر اور لوہے کی سلاخوں کو ہٹا رہے ہیں، تاکہ ملبے میں اگر کوئی زندہ بچ جائے تو اسے بحفاظت باہر نکالا جا سکے۔ بہت سے لوگ تباہ شدہ عمارتوں کے قریب اپنے پیاروں کی تلاش میں جمع ہیں۔

      توکیا تڑپ۔تڑپ کر مرےگی پاکستانی عوام؟ شہبازحکومت کوالٹی میٹم، ایک ہفتے میں کریں یہ کام ۔۔

      ترکی اور شام میں تباہ کن زلزلے، سینکڑوں افراد لقمہ اجل،راحت کاری کے کام جاری

      سات روزہ قومی سوگ کا اعلان، جو بائیڈن نے ترکی کے صدر کو فون کیا۔
      ترک صدر رجب طیب اردوان نے سات روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے رجب طیب اردوغان کو فون کیا اور بحران کی اس گھڑی میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے اتحادی ترکی سے تعزیت کا اظہار کیا اور مدد کی پیشکش کی۔ وائٹ ہاؤس نے کہا کہ وہ ترکی کی کوششوں میں مدد کے لیے تلاش اور امدادی ٹیمیں بھیج رہا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: