ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین سے دنیا بھر کو ملا کورونا وائرس، 30 گھنٹے کا نومولود حمل میں ہی بن گیا مریض

چین کے ووہان شہر میں چین (China) میں کورونا وائرس (Coronavirus) کی وبا کا سامنا کررہے ووہان(Wuhan) شہر میں ایک نوزائیدہ کو پیدائش کے صرف 30 گھنٹوں بعد کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا۔

  • Share this:

چین کے ووہان شہر میں چین (China) میں کورونا وائرس (Coronavirus) کی وبا کا سامنا کررہے ووہان(Wuhan) شہر میں ایک نوزائیدہ کو پیدائش کے صرف 30 گھنٹوں بعد کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا۔ چین کے سرکاری میڈیا نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ یہ نوزائیدہ ابھی تک سب سے کم عمر میں متاثرہ مریض ہے۔ چین میں اب تک اس انفیکشن کی وجہ سے 563 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوزائیدہ کو ماں کے پیٹ میں یا پیدائش کے فورا بعد ہی انفیکشن ہونے کا امکان ہے۔ نومولود کو جنم دینے سے پہلے والدہ کی رپورٹ بھی پازیٹوآئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ 'ورٹیکل ٹرانسمشن' کا معاملہ ہوسکتا ہے جس میں حمل کے دوران یا پیدائش کے بعد متاثرہ ماں سے بچے میں انفیکشن پھیلتا ہے۔

مانا جارہا ہے کہ یہ انفیکشن دسمبر میں ووہان شہر کی بازار سے پھیلنا شروع ہوا ہے۔ اس بازار میں جنگلی جانوروں کی بکری ہوتی ہے۔ نئے سال کے موقع پر یہ انفیکشن چین سے دوسری جگہوں پر جانے والوں کے ذریعے تیزی سے پھیلا۔ چین کے قومی صحت کمیشن نے منگل کے روز کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ سب سے بوڑھے شخص کی عمر 90 سال ہے۔ اطلاعات کے مطابق ، انفیکشن سے مرنے والے 80 فیصد مریضوں کی عمر 60 سال سے زیادہ تھی۔

First published: Feb 06, 2020 10:21 AM IST