ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں بڑا حادثہ! بس اور ٹرک کی زبردست ٹکر، 30 لوگوں کی موت، 40  سے زیادہ زخمی

اس حادثے میں کم از کم تیس لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور چالیس سے زائد لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں مزدوروں کی ہیں جو عید الاضحی منانے کیلئے اپنے گھر جا رہے تھے ۔

  • Share this:

پاکستان کے پنجاب صوبہ سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ دراصل ڈیرا غازی خان ضلع میں ایک شاہراہ Highway پر ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں کم از کم تیس لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور چالیس سے زائد لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں مزدوروں کی ہیں جو عید الاضحی منانے کیلئے اپنے گھر جا رہے تھے ۔ افسران نے بتایا کہ بس سیالکوٹ سے راجن پور جا رہی تھی تبھی وہ ڈیرا غاضی خان ضلع کے تاؤنسا بائی پاس کے پاس سندھو ہائی وے پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ بس میں سوار زیادہ تر لوگ مزدور تھے جو عید الاضحی منانے اپنے گھر جا رہے تھے۔

زخمیوں کو ایک پاس کے ہی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ 18  لوگوں کی اسپتال پہنچنے سے پہلے موت ہو چکی تھی۔ پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے تصدیق کی ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے قریب ہونے والے حادثے میں کم از کم 30 افراد کی موت ہوگئی۔

پنجاب کے سی ایم عثمان بزدار اور وزیر داخلہ شیخ رشید  نے واقعے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان میں اکثر سڑک حادثے ہوتے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر گاڑیوں کی تیز رفتار خراب سڑکوں اور  غیر تربیت یافتہ ڈرائیوروں کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 19, 2021 02:56 PM IST