افغانستان: خفیہ سکیورٹی ایجنسی دفتر کے پاس بم دھماکہ، 30 ہلاک،45 زخمی

افغانستان کے جنوبی قلات ِگلزے شہر میں خفیہ سکیورٹی ایجنسی کے دفتر کو نشانہ بنا کر جمعرات کو کئے گئے بم دھماکے میں 30 افراد ہلاک اور 45سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حملہ خفیہ سکیورٹی کے دفتر افغان نیشنل ڈائریکٹر پرہوا ہے۔

Sep 19, 2019 01:22 PM IST | Updated on: Sep 19, 2019 01:22 PM IST
افغانستان: خفیہ  سکیورٹی ایجنسی دفتر کے پاس بم دھماکہ، 30 ہلاک،45 زخمی

علامتی فوٹو۔(تصویر:نیوز18)۔

افغانستان کے جنوبی قلات ِگلزے شہر میں خفیہ سکیورٹی ایجنسی کے دفتر کو نشانہ بنا کر جمعرات کو کئے گئے بم دھماکے میں 30 افراد ہلاک اور 45سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حملہ خفیہ سکیورٹی کے دفتر افغان نیشنل ڈائریکٹر پرہوا ہے۔

مقامی افسروں اور لوگوں کے حوالے سے آئی رپورٹوں کے مطابق اس علاقے میں جہاں دفتر ہے،سے متصل پروونشیل اسپتال کو بھی اس دھماکے میں نقصان پہنچا ہے۔

اسپتال کے ڈپٹی گورنر مالم تواب نے فی الحال حملے کی زد میں آئے لوگوں کی مکمل تفصیل نہیں دی ہے لیکن انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو نجی اسپتالوں میں داخل کرایاگیا ہے اور ضرورت پڑی تو انہیں کندھار کے اسپتالوں میں منتقل بھی کیاجائےگا۔

Loading...

افغان خفیہ دفتر کے پاس بم دھماکہ،تین ہلاک،45زخمی

Loading...