ہوم » نیوز » عالمی منظر

عراق میں فضائی حملے میں 30 شہری ہلاک

بغداد۔ عراق میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے مقبوضہ علاقہ موصل میں کل ایک فضائی حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 14, 2017 07:18 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عراق میں فضائی حملے میں 30 شہری ہلاک
علامتی تصویر

بغداد۔  عراق میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے مقبوضہ علاقہ موصل میں کل ایک فضائی حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی شہریوں کے مطابق موصل کے مغربی علاقے الجديدہ میں ایک دہشت گرد حربی عبدالقادر کے مکان کو ہدف بنا کر کم سے کم تین میزائلیں چھوڑی گئیں۔ ایک شہری نے بتایا کہ حملے کے دوران قادر گھر پر نہیں تھا، لیکن حملے میں اس کے خاندان کے بہت سے اراکین مارے گئے۔


عینی شاہدین کے مطابق فوری طور پر اب یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ یہ حملہ آئی ایس کے خلاف جنگ کرنےوالی امریکہ کی زیر قیادت فورس نے کیا ہے یا عراقی فوجیوں نے اسے انجام دیا ہے۔

First published: Jan 14, 2017 07:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading