Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » عالمی منظر

    یمن میں خود کش حملے میں 30 فوجی ہلاک، 40 زخمی

    حکام کے مطابق خور مكسر واقع ایک فوجی ٹھکانے کے قریب فوجی اپنی تنخواہ لینے کے لیے قطار میں لگے تھے۔ اسی دوران وہاں پہنچے خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

    • UNI
    • Last Updated: Dec 18, 2016 06:11 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    یمن میں خود کش حملے میں 30 فوجی ہلاک، 40 زخمی
    حکام کے مطابق خور مكسر واقع ایک فوجی ٹھکانے کے قریب فوجی اپنی تنخواہ لینے کے لیے قطار میں لگے تھے۔ اسی دوران وہاں پہنچے خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

    عدن: یمن کے جنوبی ساحلی شہر عدن میں آج ایک خودکش حملے میں کم از کم 30 فوجی ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق خور مكسر واقع ایک فوجی ٹھکانے کے قریب فوجی اپنی تنخواہ لینے کے لیے قطار میں لگے تھے۔ اسی دوران وہاں پہنچے خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں 30 فوجی ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہوگئے۔

    گزشتہ ہفتے عدن کے قریب دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے حملے میں تقریباً 50 فوجی مارے گئے تھے۔ عدن یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کا عارضی دارالحکومت ہے۔

    First published: Dec 18, 2016 06:11 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading