افغانستان: خوفناک بم دھماکے میں 34 افراد ہلاک، متعدد زخمی

افغانستان کے صوبہ قندھار میں بدھ کی صبح ہوئے ایک خوفناک بم دھماکے میں 34 سے زائد افراد کی موت ہو گئی اور کم از کم 23 دیگر زخمی ہو گئے۔

Jul 31, 2019 03:48 PM IST | Updated on: Jul 31, 2019 04:59 PM IST
افغانستان: خوفناک بم دھماکے میں 34 افراد ہلاک، متعدد زخمی

افغانستان: خوفناک بم دھماکے میں 34 افراد ہلاک، متعدد زخمی

افغانستان کے صوبہ قندھار میں بدھ کی صبح ہوئے ایک خوفناک بم دھماکے میں 34 سے زائد افراد کی موت ہو گئی اور کم از کم 23 دیگر زخمی ہو گئے۔ ’ٹولو نیوز‘ کے مطابق ہرات-قندھار شاہراہ پر ہوئے بم دھماکے میں بچوں اور خواتین سمیت کم از کم 34 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 23 زخمیوں كو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ پورے علاقے كو سیل کر دیا گیا ہے۔ صوبہ قندھار کے ایک بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں منگل کو بھی ایک خودکش حملہ ہوا تھا جس میں تین افراد ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

Loading...

Loading...