ہوم » نیوز » عالمی منظر

کیلیفورنیا کی جنگلوں میں آگ ،35 لوگوں کی موت

سونوما۔ امریکہ میں شمالی کیلیفورنیا کے جنگلوں میں لگی بھیانک آگ سے اب تک کم از کم 35لوگوں کی موت ہوگئی اور سینکڑوں لاپتہ ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 14, 2017 06:01 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیلیفورنیا کی جنگلوں میں آگ ،35 لوگوں کی موت
علامتی تصویر

سونوما۔ امریکہ میں شمالی کیلیفورنیا کے جنگلوں میں لگی بھیانک آگ سے اب تک کم از کم 35لوگوں کی موت ہوگئی اور سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ گزشتہ اتوار کو رات میں بھڑکی اس آگ سے تقریباً5700مکانات اور دکانیں جل گئی ہیں اور کم از کم 25ہزار لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔ تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل ہورہاہے ۔ سونوما کاؤنٹی میں آگ لگنے کے بعد لاپتہ ہوئے 200لوگوں کی ابھی تک کوئی خبرنہیں ملی ہے۔


تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار ایکڑ میں پھیلی اس آگ کی وجہ سے کیلیفورنیا میں گزشتہ 84برسوں میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ ملک کی تاریخ میں یہ سب سے زیادہ تباہی والی آگ ہے۔ آٹھ ہزار سے زیاد ہ فائر بریگیڈ عملہ آگ پرقابو پانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں،لیکن ابھی تک اس میں انہیں خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی ہے۔

First published: Oct 14, 2017 06:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading