உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شام میں عراقی فوج کے فضائی حملے میں داعش کے 36 دہشت گرد ہلاک : فوجی ترجمان

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    شام میں گزشتہ 19 اپریل کو عراقی فوج کے فضائی حملے میں اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے 36 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      بغداد: شام میں گزشتہ 19 اپریل کو عراقی فوج کے فضائی حملے میں اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے 36 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں داعش کے چند لیڈران بھی شامل ہيں۔ یہ اطلاع عراقی فوج کے ایک ترجمان نے آج دی ہے۔
      فوجی ترجمان نے رائٹر کو بتایا کہ عراقی فضائیہ کے طیاروں نے 19 اپریل جمعرات کو سرحد پار شام کے علاقے میں اسلامک اسٹیٹ کے ایک اسلحہ فیکٹری اور دیگر ٹھکانوں پر حملے کئے تھے، جن میں داعش کے متعدد لیڈران سمیت 36 افراد ہلاک ہوئے ہيں۔
      First published: