ہوم » نیوز » عالمی منظر

افغانستان میں آئی ایس وطالبان کے حملے میں 36 افراد ہلاک

کابل۔ افغانستان میں خونخوار دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ و طالبان کے حملے میں کم از کم 36 افراد مارے گئے جن میں کچھ شہری بھی شامل ہیں۔

  • Share this:
افغانستان میں آئی ایس وطالبان کے حملے میں 36 افراد ہلاک
file photo

کابل۔  افغانستان میں خونخوار دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ و طالبان کے حملے میں کم از کم 36 افراد مارے گئے جن میں کچھ شہری بھی شامل ہیں۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کی معاون مشن (یو این اے ایم اے) نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے دعوی کیا ہے کہ 3 اگست

سے 5 اگست کے درمیان سرائے پل صوبہ کے مرزا اولانگ ضلع میں ایک دہشت گردانہ حملے میں تقریبا 36 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یو این اے ایم اے نے دہشت گردوں کے دعوی کی تحقیقات کے بعد بتایا کہ ان میں سے تقریبا نصف افراد 5 اگست کو ہلاک کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ باغیوں نے لوگوں کو گاؤں کے باہر جانے سے روکنے کے بعد کئے گئے حملے میں کم از کم 18 افراد ہلاک کردیے گئے ہیں۔ اس حملے کے لئے آئی ایس نے ذمہ دار لی تھی، لیکن طالبان نے اسے مسترد کردیا۔

First published: Aug 21, 2017 01:22 PM IST