ہوم » نیوز » عالمی منظر

ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع کیمپوں میں 40 ہزار پناہ گزینوں کی آمد

استنبول : ترکی کی سرحد سے متصل شامی علاقے میں واقع کیمپوں میں 40 ہزار پناہ گزین پہنچ چکے ہیں۔ ترکی کے نائب وزیر اعظم نے آج بتایا کہ سرحد کے پناہ گزیں کیمپوں میں پناہ لینے والوں کی تعداد میں اضافہ حلب کے اطراف میں روسی اور شامی فوج کے تازہ حملے کے بعد ہوا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنے گھرو بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 12, 2016 07:41 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع کیمپوں میں 40 ہزار پناہ گزینوں کی آمد
استنبول : ترکی کی سرحد سے متصل شامی علاقے میں واقع کیمپوں میں 40 ہزار پناہ گزین پہنچ چکے ہیں۔ ترکی کے نائب وزیر اعظم نے آج بتایا کہ سرحد کے پناہ گزیں کیمپوں میں پناہ لینے والوں کی تعداد میں اضافہ حلب کے اطراف میں روسی اور شامی فوج کے تازہ حملے کے بعد ہوا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنے گھرو بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

استنبول : ترکی کی سرحد سے متصل شامی علاقے میں واقع کیمپوں میں 40 ہزار پناہ گزین پہنچ چکے ہیں۔ ترکی کے نائب وزیر اعظم نے آج بتایا کہ سرحد کے پناہ گزیں کیمپوں میں پناہ لینے والوں کی تعداد میں اضافہ حلب کے اطراف میں روسی اور شامی فوج کے تازہ حملے کے بعد ہوا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنے گھرو بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔


نائب وزیر اعظم یلسین اکداگان نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ سرحد پر مزید پناہ گزینوں کو آنے سے روکنے کے لئے روس اور شام کے ساتھ سفارتی کوشش کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ شام میں اپوزیشن باغیوں کے گڑھ صوبہ حلب پر گزشتہ ہفتے روس کی بمباری سے 35 سے 40 ہزار لوگ اپنا گھر چھوڑ نے پر مجبور ہوئے ہیں۔

First published: Feb 12, 2016 07:41 PM IST