عمران خان کے گھر پہنچے لاہور پولیس کے 400 جوان، دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے لیں گے تلاشی
عمران خان کے گھر پہنچے لاہور پولیس کے 400 جوان، دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے لیں گے تلاشی (فائل فوٹو)
پنجاب حکومت نے خان کو دہشت گردوں کو سونپنے کے لیے اس سے پہلے 24 گھنٹو کا وقت دیا تھا، جو اب ختم ہوچکا ہے۔دعویٰ کیا تھا کہ زمان پارک واقع عمران خان کی قیام گاہ میں 14-30 دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔
پاکستان کی پنجاب پولیس سابق وزیراعظم عمران خان کے زماں پارک واقع قیام گاہ پہنچ چکی ہے۔ پولیس عمران خان کے گھر مبینہ طور پر چھپے ہوئے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے پہنچی ہے۔
یہ ہے پورا معاملہ پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق، پولیس کی سرچنگ ٹیم میں لاہور کمشنر محمد علی رندھاوا، لاہور کے ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر، ڈی آئی جی آپریشن صادق ڈوگر اور ایس ایس پی آپریشن صہیب شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، ٹیم عمران خان سے ملاقات کر کے ان کے ساتھ بات چیت کرے گی۔ عمران خان کے گھر میں 400 پولیس اہلکار تلاشی مہم انجام دیں گے۔ خان کی اجازت کے بعد دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے چلائی جارہی مہم کی ویڈیوگرافی کرائی جائے گی۔
7000 پی ٹی آئی کارکنوں کو کیا گیا گرفتار
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مطابق انہوں نے ملک بھر سے پی ٹی آئی کے تقریباً سات ہزار کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے 4 ہزار کارکنوں کو پنجاب سے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کیپٹل سٹی پولیس کے افسر بلال صدیق کامیان نے بتایا کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ سے فرار ہونے والے چھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بلال کامیان کا مزید کہنا تھا کہ ان چھ دہشت گردوں کی گرفتاری سے اب تک زمان پارک سے مجموعی طور پر 14 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
حکومت پنجاب نے دہشت گردوں کے چھپے ہونے کا کیا تھا دعویٰ
پاکستان کی پنجاب پولیس نے مبینہ طور پر خان کے گھر میں چھپے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے لیے مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ریاستی حکومت نے خان کو دہشت گردوں کو سونپنے کے لیے اس سے پہلے 24 گھنٹو کا وقت دیا تھا، جو اب ختم ہوچکا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مابق، پنجاب کی عبوری حکومت نے بدھ کو دعویٰ کیا تھا کہ زمان پارک واقع عمران خان کی قیام گاہ میں 14-30 دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔